Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
بشیر قریشی قتل: مقدمہ درج کرنے کا حکم
- Published on Monday, 22 October 2012 12:22
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع بینظیر آباد میں ایک عدالت نے جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کے قتل کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ ، آئی ایس آئی اور سندھ ریجنرز کے ڈی جی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
بشیر خان قریشی کی موت کے بعد ان کے ورثا نے اپنی مرضی کا مقدمہ درج کرانے میں ناکامی کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ضلع بینظیر آباد کے تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج انعام اللہ کلوڑو نے بشیر خان قریشی کے بھائی مقصود قریشی کے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے حکم دیاکہ درخواست گزار کو اپنی مرضی سے مقدمہ درج کرانے کی اجازت ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام، ڈی جی رینجرز سندھ کو بشیر خان قریشی کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
مقصود قریشی کے وکیل شہباز ڈہری کے مطابق درخواست میں ان تینوں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے اور اب تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائےگا۔
اعجاز ڈہری کے بقول عدالت کے احکامات مل چکے ہیں اور ایف آئی آر پیر کو ہی کسی وقت درج کرا دی جائے گی۔
جئے سندھ قومی محاذ کے سربراہ بشیر خان قریشی کا سات ماہ پہلے اس وقت انتقال ہو گیا تھا جب کراچی جاتے ہوئے ضلع بینظیر آباد میں ایک دوست کے گھر کھانا کھانے کے بعد ان کی طبعیت ناساز ہو گئی اور اس کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
جئے سندھ قومی محاذ، بشیر خان قریشی کے اہلخانہ کے مسلسل اصرار اور احتجاج کے بعد حکومت نے یکم اکتوبر کو ایک مقدمہ درج کیا تھا تاہم اس پر ورثا نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121022_bashir_khan_fir_zz.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email