Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
’وزیرستان میں آپریشن کیلیے دباؤ ڈالنے نہیں آیا‘
- Published on Saturday, 20 October 2012 18:26
افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکہ کے خصوصی سفیر مارک گراسمین نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ان کے دورۂ پاکستان کا مقصد حکومت پاکستان کو شمالی وزیرستان میں طالبان اور شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف فوجی کارروائی پر مجبور کرنا ہے۔
مارک گراسمین نے سنیچر کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’نہیں میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ پاکستانی رہنماؤں سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہماری بات چیت کے سلسلے کو جاری رکھا جا سکے۔‘
گراسمین سے جو پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے بات چیت کے لیے سنیچر کو ہی اسلام آباد پہنچے تھے اس انٹرویو میں یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ آیا ان کے دورے کا مقصد پاکستان کی فوج کو شمالی وزیرستان میں طالبان کے خلاف فوجی کارروائی پر مجبور کرنا ہے۔
مارک گراسمین نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے کثیرالجہتی تعلقات ہیں اور وہ دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی احترام پر استوار ہونے چاہیئیں اور ان کا محور اقتصادی تعاون ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں مز ید سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
مارک گراسمین نے سنیچر کی صبح پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورت حال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مارک گراسمین نے کہا کہ شمالی وزیرستان یا کسی اور علاقے میں کارروائی کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف حکومت پاکستان کی طرف سے کیا جانا چاہیے اور یہ حکومت پاکستان کا ہی فیصلہ ہو گا۔
انھوں نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی طرف سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ میرے اس دورے کی بات چیت میں شامل نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ پاکستان اور امریکہ القاعدہ کو اس خطے سے ختم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کھڑے ہو جائیں گے یہ ایک بہت اہم قدم ہوگا اور مجھے امید ہے کہ ایسا جلد ہی ہو گا۔‘
مارک گراسمین نے پاکستان کی وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی جس میں حنا ربانی کھر نے دنوں ملکوں کے درمیان وسیع تر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکہ ماضی میں پاکستان کی حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ شمالی وزیر ستان میں طالبان کے ٹھکانوں کے خلاف فوجی کارروائی کرے۔ امریکہ کے خیال میں افغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی منصوبہ بندی اور تیاریاں شمالی وزیرستان میں ہی کی جاتی ہیں۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121020_grossman_ptv_fz.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email