Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد کی ضمانت منظور
- Published on Friday, 19 October 2012 02:35
داماد کے خلاف تفتیش کا حکم شہباز شریف نے ہی دیا تھا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کی بیکری ملازم تشدد کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے علی عمران یوسف کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ علی عمران کو بدھ کی رات اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بیکری ملازم تشدد کیس میں اپنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران پر یہ الزام ہے کہ ان کو فراہم کردہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک بیکری کے اہلکار کو بیکری نہ کھولنے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ علی عمران سے کوئی برآمدگی نہیں کرنی ہے اس لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مقامی میڈیا میں بیکری ملازم پر تشدد کی فوٹیج نشر ہونے پر اس واقعے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
فوٹیج میں یہ دکھایا گیا کہ بیکری پر ایک بااثر خاندان کی خاتون خریداری کے لیے گئیں لیکن بیکری بند تھی اور ملازم نے اسے کھولنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ایلیٹ پولیس فورس کے اہلکار بیکری پر پہنچے اور انہوں نے بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121019_shahbaz_soninlaw_bail_rh.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email