Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد کا جوڈیشل ریمانڈ
- Published on Thursday, 18 October 2012 04:36
داماد کے خلاف تفتیش کا حکم شہباز شریف نے ہی دیا تھا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کو بیکری ملازم پر مبینہ تشدد کے الزام میں چودہ دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
علی عمران کو بدھ کی رات اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ بیکری ملازم تشدد کیس میں اپنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے گئے تھے۔
جمعرات کے روز پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کو مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ علی عمران سے کوئی برآمدگی نہیں کرنی ہے اس لیے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران پر یہ الزام ہے کہ ان کو فراہم کردہ ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک بیکری کے اہلکار کو بیکری نہ کھولنے پرتشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالت نے علی عمران کی ضمانت پر رہائی کے لیے دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو انیس اکتوبر یعنی جمعہ کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
رانا اسد اللہ خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست ضمانت میں یہ موقف اختیار کیا گيا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اہلکار درخواست گزار علی عمران کے ہیں تاہم ان کا بیکری ملازم پر تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
بیکری ملازم پر تشدد
فوٹیج میں یہ دکھایا گیاکہ بیکری پر ایک بااثر خاندان کی خاتون خریداری کے لیے گئیں لیکن بیکری بند تھی اور ملازم نے اسے کھولنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ایلیٹ پولیس فورس کے اہلکار بیکری پر پہنچے اور انہوں نے بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ علی عمران کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مقامی میڈیا میں بیکری ملازم پر تشدد کی فوٹیج نشر ہونے پر اس واقعے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔
لاہور سے نامہ نگار کے مطابق فوٹیج میں یہ دکھایا گیاکہ بیکری پر ایک بااثر خاندان کی خاتون خریداری کے لیے گئیں لیکن بیکری بند تھی اور ملازم نے اسے کھولنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ایلیٹ پولیس فورس کے اہلکار بیکری پر پہنچے اور انہوں نے بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
وزیراعلیْ پنجاب نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ان کے داماد علی عمران یوسف کو بھی اس معاملے میں شامل تفتیش کریں۔
شہباز شریف کی ہدایات کے بعد ان کے داماد علی عمران ڈیفنس پولیس سٹیشن گئے جہاں پولیس نے ان سے تفتیش کی اور ان کا بیان ریکارڈ کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا۔
ایک دن پہلے مقامی عدالت بیکری ملازم کیس میں ملوث ایلیٹ فورس کے سات اہلکاروں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121018_shahbaz_son_inlaw_sz.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email