Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
صوبائی وزیر کے مکان پر حملہ، تین ہلاک
- Published on Tuesday, 16 October 2012 00:17
صوبائی وزیر کے مکان پر تعینات سرکاری محافظوں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں صوبائی وزیر کے مکان پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حملہ صوبائی وزیر برائے خوراک اور پیپلزپارٹی کے رہنما اسفند یار خان کاکڑ کے مکان پر ہوا۔
کوئٹہ میں مقامی صحافی نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب چمن ہاؤسنگ سکیم میں پیش آیا جہاں صوبائی وزیر کا ذاتی مکان ہے۔
صوبائی وزیر کے مکان پر تعینات سرکاری محافظوں نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مبینہ حملہ آور ہلاک جبکہ ایک گارڈ بھی ہلاک ہوا۔
حملے کے وقت صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ خود اسلام آباد میں تھے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اسفندیار کاکڑ نے کہا کہ ان کے مکان پر دو مسلح افراد نے حملہ کیا جس پر ان کے ایک سرکاری محافظ شعیب نے جوابی فائرنگ کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں دونوں حملہ آور ہلاک ہوگئے جبکہ ان کا محافظ حملہ آوروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ گارڈ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔
صوبائی وزیر کے مطابق ان کا چھوٹا بھائی اور خاندان کے دیگر افراد حملے کے وقت مکان میں موجود تھے اور وہ محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کسی سے ذاتی دشمنی نہیں اور وہ یہ نہیں جانتے کہ ان کے مکان پر یہ حملہ کیوں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی وزیر کے سرکاری محافظ کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں افرادکی شناخت ہوگئی ہے ۔
ان افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد ہی حملے کی وجوہات کے بارے میں بتایا جاسکے گا۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121016_quetta_minister_attack_rh.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email