Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
پاکستانی شہری کو سائنس، ٹیکنالوجی کا انعام
- Published on Monday, 15 October 2012 08:41
پروفیسر تصور حیات نے شعبہ ریاضی میں کارہیہ نمایاں انجم دیے ہیں
دی اسلامک ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن ( آئی ایس ای ایس سی او) نے اس برس سائنس اور ٹیکنالوجی کا انعام پاکستانی پروفیسر تصور حیات کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق یہ انعام انہیں شعبہ ریاضی میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے دیا جائیگا اور آئی ایس ای ایس سی او نے ان کے نام کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے اعزاز یافتہ افراد کی اپنی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
تنظیم کا یہ انعام پانچ ہزار امریکی ڈالر اور ایک ایسی سند پر مشتمل ہوتا ہے جس پر اعزاز یافتہ افراد کے کارہائے نمایاں درج ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر تصور حیات قائد اعظم یونیورسٹی میں ’پاکستان ہائر ایجوکیشن کیمشن‘ میں شعبہ ریاضی کے معروف پروفیسر ہیں۔
یونیورسٹی نے ان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انعام گزشتہ دس برس میں شعبہ تعلیم میں ان کی انتھک کوششوں اور خدمات کا ثمرہ ہے۔
یونیورسٹی کے بیان کے مطابق پروفیسر حیات نے اعلی تعلیم میں اصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس سے پاکستان کے بہت سے سکالر مستفید ہوئے اور سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبہ میں دنیا کے کئی ممالک میں نمایاں کام انجام دیے ہیں۔
"پرفیسر حیات نے اعلی تعلیم میں اصلاحات کا جو سلسلہ شروع کیا تھا اس سے پاکستان کے بہت سے سکالر مستفید ہوئے اور سائنس و ٹیکنا لوجی کے شعبہ میں دنیا کے کئی ممالک میں نمایاں کام انجام دیے ہیں۔"
پاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن کی انتظامیہ نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اسلامی ممالک کے اعلی تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزارء کی چھٹی میٹنگ بیس اور اکیس نومبر کے درمیان سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہوگی اور اس دوران ایک خصوصی تقریب میں مسٹر حیات کو اس اعزاز سے نوازہ جائیگا۔
سائنس، ٹیکنالوجی، سماجی اور اقتصادی شعبوں میں مسلم سکالرز کی حوصلہ افزائی اور نت نئی فکروں کو فروغ دینے کے لیے یہ تنظیم رکن ممالک کے کسی ہونہار مسلم ریسرچر کو اپنے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کرنے پر ہر دو برس میں یہ اعزاز پیش کرتی ہے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121015_tasawr_hayat_award_sz.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email