Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
بلوچستان: قبائلی جھگڑے میں تیرہ لڑکیاں ونی
- Published on Monday, 08 October 2012 13:20
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں دو قبائل کے درمیان جھگڑے کے تصفیے میں تیرہ لڑکیوں کو ونی میں دے دیا گیا ہے۔
ان لڑکیوں کی عمر چار سال سے تیرہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
یہ جرگے کا فیصلہ کچھ عرصہ پہلے سامنے آیا تھا جس کی تاریخ کے بارے میں مختلف رائے ہیں لیکن دو بگٹی سرداروں نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقع تین یا چار ستمبر کو پیش آیا تھا۔
مسوری قبیلے کے سردار میر سرفراز بگٹی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص میرا خان کا تعلق مسوری قبیلے کی ذیلی شاخ شاہانی سے تھا اور ان کے مبینہ قاتل کا نام روشان ولد عدل خان ہے جو کہ مسوری قبیلے کی ایک اور ذیلی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں۔
میرا خان کا قتل چھ ماہ پہلے ہوا تھا اور اس کے تصفیے کے لیے یہ جرگہ تین یا چار ستمبر دو ہزار بارہ کو بیٹھا تھا۔
میر سرفراز بگٹی کے مطابق ان لڑکیوں کی عمریں تیرہ سال سے زیادہ نہیں ہو سکتیں کیونکہ قبائلی رسم و رواج کے مطابق لڑکیوں کی بالغ ہوتے ہی شادی کر دی جاتی ہے۔
بی بی سی نے شنبانی بگٹی کے وڈیرہ غلام نبی شنبانی سے بھی بات کی جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ جرگہ انہیں تاریخوں میں ہوا اور تیرہ لڑکیوں کو ونی میں دیا گیا۔
غلام نبی شنبانی نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں بہت سارے لوگوں سے یہ بات پتا چلی جن میں سے کئی اس جرگے میں موجود تھے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121007_baloch_vani_fz.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email