Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
دوہری شہریت کا الزام، شہباز شریف کو نوٹس
- Published on Thursday, 04 October 2012 10:49
پاکستان کی سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے معاملے میں وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف راجہ ریاض سمیت تین اخبارات کے مدیروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں سترہ اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے یہ نوٹسز راجہ ریاض کے اس بیان کے بعد جاری کیے جن میں انہوں نے میاں شہباز شریف پر دوہری شہریت رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے روزنامہ اساس، انگریزی روزنامہ نیوز اور ڈیلی ٹائمز کے مدیروں کو بھی عدالت میں طلب کیا ہے کیونکہ ان اخبارات نے چار اکتوبر کو راجہ ریاض کا یہ بیان شائع کیا ہے۔
عدالت نے راجہ ریاض اور اخبارات کے مدیروں سے عدالت میں بنفس نفیس پیش ہو کر اس حوالے سے ثبوت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو جاری نوٹس میں کہا ہے کہ وہ بھی سترہ اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر ان الزامات کے جواب میں اپنا دفاع کریں اور ثابت کریں کہ وہ آئین کی شق تریسٹھ ون سی کے مطابق رکنِ صوبائی اسمبلی ہونے کے اہل ہیں۔
انیس ستمبر کو دوہری شہریت سے متعلق دائر درخواستوں پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی زد میں آنے والا فرد الیکشن میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہوتا۔
اسی مقدمے میں سپریم کورٹ نے دوہری شہریت رکھنے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے گیارہ ارکان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان سے تمام مراعات اور تنخواہیں واپس لینے کا حکم دیا ہے۔نااہل قرار دیے جانے والے ارکان میں فرح ناز اصفہانی، فرحت محمود خان، نادیہ گبول ، زاہد اقبال، اشرف چوہان، وسیم قادر ، احمد علی شاہ ، ندیم خادم، جمیل ملک، محمد اخلاق اور آمنہ بٹرشامل ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ تمام اراکین پارلیمینٹ سے دہری شہریت نہ رکھنے دوبارہ حلف لے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121004_dual_national_shebaz_tk.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email