Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
’کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہ ہے، نہ کبھی رہا‘
- Published on Tuesday, 02 October 2012 06:08
بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان کے صدر کا نام لیے بغیر ان کے خطاب میں کشمیر کا حوالہ دیے جانے کو غلط قرار دیا تھا
پاکستان نے بھارت کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور کہا ہے کہ ہے کہ جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہ ہے اور نہ کبھی رہا ہے۔
یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے رضا بشیر تارڑ نے جنرل اسمبلی میں جواب دینے کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے کہی۔
واضح رہے کہ پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سڑسٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اقوام متحدہ میں اس مسئلے کو اٹھایا جانا مناسب نہیں ہے۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو سٹیشن ریڈیو پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی تقریر میں جموں وکشمیر کے تنازعے کا حوالہ بلاجواز نہیں تھا جیسا بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے اپنے بیان میں کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر زرداری نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان کے صدر کا نام لیے بغیر ان کے خطاب میں کشمیر کا حوالہ دیے جانے کو غلط قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا ’اس پلیٹ فارم سے جموں و کشمیر کے حوالے سے نامناسب تنقید کی گئی۔ اس موضوع پر ہمارا اصولی موقف رہا ہے جو سب کو معلوم ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارتی جمہوری نظام کے ذریعہ کئی بار اپنے مستقبل کے بارے میں انتخاب کیا ہے۔ ہم یہ بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے‘۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنا مستقبل طے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل نہ نکالا جانا اقوام متحدہ کی ناکامی ظاہر کرتا ہے.
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، پاکستان کے ساتھ بات چیت کی پھر شروعات کر چکا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے قدم بڑھا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے جس سے خطے میں امن اور ترقی کو فروغ ملے گا۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121002_pak_reax_krishna_rh.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email