Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
وزیرستان: ڈرون حملے میں عرب جنگجو ہلاک
- Published on Monday, 01 October 2012 00:11
پاکستان ڈرون حملوں پر متعدد بار امریکہ سے احتجاج کر چکا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں ایک غیر ملکی جنگجو ہلاک ہو گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ پیر کی صبح تحصیل میر علی میں شہر سے کوئی چار کلومیٹر دور گاؤں حیدر خیل کے علاقے ببر خیل میں کیا گیا۔
مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون سے ایک موٹر سائیکل سوار عرب جنگجو کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈرون سے دو میزائل داغے گئے جن میں سے ایک موٹر سائیکل کے قریب اور دوسرا موٹر سائیکل پر جا لگا۔
ہلاک ہونے والے عرب جنگجو کی شہریت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا اور نہ یہ معلوم ہو سکا ہے کہ وہ کوئی اہم رہنما تھے۔
سرکاری اہلکار کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں عرب جنگجو کی لاش بری طرح جھلس جانے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک امریکی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملے عام شہریوں میں دہشت پھیلا رہے ہیں اور وہ مستقل خوف کے سائے میں زندگی گزرانے پر مجبور ہیں۔
رپورٹ کے مصنفین کے مطابق ڈرون حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی امداد کرنے والوں کو بھی موقع پر ہی دوسرا ڈرون حملہ کر کے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں پر حکومت متعدد بار امریکہ سے احتجاج کر چکی ہے جب کہ ملک کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھی ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
پاکستان امریکہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ ڈرون حملوں کا مستقل حل تلاش کیا جانا چاہیے لیکن امریکہ کا موقف رہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملے ایک موثر ہتھیار ثابت ہو رہے ہیں اور ان ڈرون حملوں کا قانونی اور اخلاقی جواز موجود ہے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/10/121001_waziristan_drone_attack_zz.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email