Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
کوئٹہ: پولیس افسر محافظ سمیت ہلاک
- Published on Monday, 08 April 2013 15:47
پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس افسر اور ان کا محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ پیر کی شام بروری روڈ پر پیش آیا جب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے اس میں سوار ڈی ایس پی امیر محمد دشتی اور ان کے محافظ کو ہلاک کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ امیر محمد دشتی محافظ کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ عیسیٰ نگری کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
فائرنگ سے امیر محمد دستی اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگئے۔ ان دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ امیر محمد دستی کو گزشتہ سال کے اوائل میں کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان سمیت دو کارکنوں کی ایک مقابلے میں ہلا کت کے بعد ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق وہ چند روز قبل ہی پنجاب سے واپس کوئٹہ آئے تھے۔
ادھر بلوچستان کے ضلع خاران میں نادرا کے دفتر پر دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
خاران انتظامیہ کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے نادرا دفتر پر اس وقت دستی بم پھینکا جب وہاں لوگ قومی شناختی کارڈکے حصول کے لیے جمع تھے۔
دستی بم کے اس حملے میں نادرا کا عملہ تو محفوظ رہا تاہم دفتر کے باہر موجود چار افراد زخمی ہوگئے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/04/130408_police_dsp_killed_zs.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore
















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email