Recent Videos
- سائنس - BBC Urdu - ’لیبارٹری میں تیار کیا گیا گردہ کام کر رہا ہے‘ 04.15.2013
- سائنس - BBC Urdu - ایپل کے سربراہ کی چینی صارفین سے معافی 04.02.2013
- سائنس - BBC Urdu - ’آئی پیڈ منی‘ کو ٹریڈ مارک ماننے سے انکار 03.31.2013
- سائنس - BBC Urdu - سعودی عرب:’ٹوئٹر صارفین کی نگرانی کا منصوبہ‘ 03.30.2013
- سائنس - BBC Urdu - متعدد مریضوں کو ’ایڈز، ہیپاٹائٹس کا خطرہ‘ 03.29.2013
مشرف چترال سے بھی الیکشن کے لیے نااہل
- Published on Tuesday, 16 April 2013 06:22
الیکشن ٹربیونل نے پاکستان کے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو چترال سے بھی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
پرویز مشرف نے 11 مئی 2013 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ابتدائی طور پر کراچی کے حلقہ این اے 250، اسلام آباد کے حلقہ این اے 48،قصور کے حلقہ این اے 139 اور چترال کے حلقہ این اے 132 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔
ابتدائی طور پر چترال کے علاوہ دیگر تمام حلقوں سے ان کے کاغذات پہلے ہی مسترد کر دیے گئے تھے جن کے خلاف پرویز مشرف نے الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں بھی کیں مگر وہ بھی مسترد ہو گئیں۔
ادھر این اے 132 سے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی گئی تھی جس پر منگل کو فیصلہ سنایا گیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف الیکشن ٹریبونل کے خلاف اعلیْ عدلیہ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
سابق وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو براہ رست سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔
ان کے بقول الیکشن ٹربیونل دو ججوں پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست کم از کم تین رکنی یا اس بڑا فل بنچ سماعت کرتا ہے۔
ڈاکٹر خالد رانجھا کے مطابق جب ہائی کورٹ کا فل بنچ کسی الیکشن ٹربیونل کے خلاف فیصلہ دیتا ہے تو پھر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
Read more http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/04/130416_election2013_mush_disqualify_rh.shtml
Facebook LikeBox

Junaid Qadir a young talented
Junaid Qadir a young talented International Footballer of Lyari, is the son of Late Qadir Bux (Putla), Ex-International Footballer. He is currently giving his
++ readmore















































FaceBook
Twitter
00923222043933
RSS
Email