شاہد آفریدی نےحارث کو اوپنر بھیجنےکامشورہ کیوں دیا؟

شاہد آفریدی نے بڑے غصے میں بابر اعظم کو کہا کہ اسے بات مان لینی چاہیے

شاہد آفریدی نےبڑے غصیلےانداز میں حارث کو اوپنر بھیجنے کا مشورہ کیوں دیا؟
سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جیسے تیسے سیمی فائنل میں تو پہنچ گیا ہے اب اس موقع کو ضائع کیے بغیر ورلڈکپ جیت کر پاکستان ضرور لانا چاہیے۔
انہوں نے کہا پاکستان کے لیے اللہ نے بڑے مواقع پیدا کیے ہیں ایک ایسی ٹیم جو ورلڈکپ میں اپنا سامان باندھ کر واپسی کی تیاری کررہی تھی اسے نیدرلینڈ کی جنوبی افریقہ کے خلاف جیت نے نئی زندگی دی ہے۔ میں سمجھتا ہوں پاکستان اس وقت بہت مضبوط ٹیم ہے انہوں نے جس طرح پہلے میچ میں بھارت کو باندھا وہ بڑا ہی حوصلہ افزا ہے یہ الگ بات ہے کہ پاکستان جیتا ہوا میچ ان سے ہار گیا جس کا پاکستان کو بعد میں بھی احساس ہوا اور نقصان بھی ہوا۔
بہرحال جو ہو چکا وہ ماضی کا حصہ ہے پاکستان کو ٹی20 کو اس کے مزاج کے مطابق دلیرانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ تبھی نتائج پاکستان کے حق میں آسکتے ہیں۔
میرا کپتان بابراعظم کے لیے مشورہ ہے کہ اسے جارحانہ مزاج محمد حارث کو اوپن کرانا چاہیے کیونکہ وہ جس طرح کھیل رہا ہے ایک تو اس کا مخالف ٹیم پر پریشر ہے اور دوسرا اس کی پاورہٹنگ سے پاکستان پہلے پاور پلے میں وہ حاصل کرسکتا ہے جو ایک عرصہ سے وہ حاصل نہیں کرسکے۔ محمد حارث کے اونچے شارٹ ایک تو دائرے میں کھلاڑیوں کے ہونے سے اچھے نتائج دے گا تو دوسری طرف اس کو بھی اعتماد ملے گا اور وہ سیف بھی رہے گا۔
ؔشاہد آفریدی نے ایک طرح سے بڑے غصے میں اس بات کا اظہار کیا کہ کپتان بابراعظم کو کسی کی بات سن لینی چاہیے اور بات مان بھی لینی چاہیے وہ جس انداز سے اوپن کررہا ہے یہ اس کے لیے بھی اور پاکستان کے لیے بھی سراسر نقصان دہ ہے۔ ٹی 20 کو اس کے مزاج کے مطابق نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی پاکستان میں جگہ نہیں بننی چاہیے ان کے لیے ون ڈے اور ٹیسٹ کی ٹیمیں موجود ہیں وہ ان میں اپنی فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ آخر میں لالا کا کہنا تھا کہ قوم کی بڑی دعائیں اور ان سے امیدیں وابستہ ہیں یہ اب کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے کہ جس کی وجہ سے عمر بھر پچھتانا پڑے۔

Leave a Comment

x