ارجنٹینا نے میسی کی بدولت فرانس کو ہراکر فیفا کپ جیت لیا

ارجنٹینانے تیسری بار ورلڈکپ جیتا۔اس سے قبل 1978 اور 1986 میں فاتح رہا

ارجنٹینا تین بار رنراپ بھی رہا ہے۔1930 ، 1990 اور2014 میں رنراپ رہا۔

فرانس نے 2018 میں کروشیا کو ہراکر فیفا کپ جیتا تھا۔ جبکہ اس بار ارجنٹینا نے کروشیا کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں سب سے پہلے اپنی جگہ پکی کی ، تو دوسری طرف فرانس نے مراکش کو ہراکر فائنل میں پہنچ کر اپنے دفاع کی پوزیشن بنائی۔ لیکن اس بار ان کے سامنے کروشیا نہیں بلکہ سپرسٹار لیونل میسی کی ٹیم ارجینٹینا سے تھا جو اس میگا ایونٹ میں سوائے سعودی عرب کے کسی بھی ٹیم سے نہیں ہاری تھی۔

کھیل کے آغاز ہی میں ارجنٹینا کو میسی کو ملنے والی پینلٹی کک کی بدولت فرانس پر 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ہاف ٹائم کے اختتام سے پہلے تک ارجنٹینا کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔ یوں پہلا ہاف اپنے اختتام کو پہنچا اور یہ برتری برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں فرانس کے سپر سٹار کلیان امباپے نے پینلٹی سٹاک پر گول کرکے فرانس کو امید دلادی کہ کھیل ابھی باقی ہے۔دوسرے ہاف کے تقریباََ اختتام سے قبل کلیان نے ایک خطرناک اور تیزترین پاس کے ذریعے مخالف ٹیم کی برتری کو برابر کردیا، یوں میچ مقررہ اوورز میں 2-2 پر ختم ہوا۔

میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 15 ، 15 منٹس کے دو مزید ہاف دیے گئے۔جس میں دوسرے ہاف کے اختتام سے کچھ وقت قبل پہلے ارجنٹینا نے تیسرا گول کرکے برتری حاصل کرلی لیکن فرانس نے دوسرے ہاف کے اختتام سے بالکل قریب اس برتری کو امباپے کے تیسرے گول کے ساتھ برابر کردی۔

یوں اضافی ہاف بھی میچ کو نتیجہ خیز نہ بناسکے تو میچ رولز کے مطابق دونوں ٹیموں کو 5 ، 5 پینالٹی ککس دی گئیں۔ جس کا آغاز فرانس نے کیا اور پہلی کک پر امباپے نے گول کردیا ۔دوسری کک ارجنٹینا نے میسی کی بدولت کامیاب کرلی اور فرانس کی برتری کو برابر کردیا۔ اس کے بعدفرانس کے کھلاڑی کی کک پر ارجنٹینا کے کیپر نے بال روک کر فرانس کی مشکل میں اضافہ کردیا ۔ اس کے بعد ارجنٹینا نے پینلٹی کک پربرتری حاصل کرلی ۔ فرانس کے کھلاڑی نے تیسرے موقع پر کک لگاتے ہوئے گول کے باہر بال کو پھینک دیا یہ وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جہاں فرانس 1-3 کی فرق سے دوچار ہوگیا۔ اب ارجنٹینا کا 4 موقع ضائع ہوتا تو فرانس کے لیے کوئی امید جاگتی۔ لیکن کیا تھا کہ ارجنٹینا نے 4 گول کرکے فرانس پر 2-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی جس کے بعد آخری کک کا انتظار کیے بغیر ہی ارجنٹینا فاتح قرار پایا۔

فرانس کے ام باپے کو گولڈن بوٹس سے نوازا گیا ۔ جبکہ میسی کو گولڈن بال سے نوازا گیا۔ ارجنٹینا کے وکٹ کیپر گولڈن گلوز کے حق دار ٹھہرے اور نوجوان کھلاڑی کا اعزاز بھی ارجنٹینا نے ہی سمیٹا۔ یوں فیفا ٹرافی کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ انعامات بھی ارجنٹینا نے ہی سمیٹے۔

ارجنٹینا کو 42 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جبکہ رنرز اپ فرانس کو 30 ملین ڈالرز کی انعامی رقم سے نوازا گیا

Leave a Comment

x