سیہون شریف میں خواتین و بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

سیون شریف میں ایک ٹریفک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت ۲۰ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسافر وین خیرپور میرس سے سیہون شریف جارہی جارہی تھی، وین سیہون ٹول پلازہ کے قریب تیزرفتاری کے باعث گہرے گڑھے میں گرگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ منچھر جھیل میں لگے کٹ کے سبب پیش آیا

ان زیادہ اموات اور زخمیوں کی خبر نے پورے علاقے میں سوگ کی سی کیفیت طاری کردی ہے۔ لوگوں کے پیارے اس حادثے میں جان سے گئے ہیں جس جس کو اس کی خبر ملی ہے وہ اپنے آنسو نہیں روک پایا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی جانیں گئی ہیں۔ ڈرائیورز کو اس کا احساس ہونا چاہیے کہ وہ کتنی قیمتی جانوں کو لیکر جارہا ہے۔ تھوڑی سی لاپرواہی سے کوئی ماں بچوں سے محروم ہوگئی ہے تو کئی بچے اپنے والدین سے محروم ہو کر اب یتیمی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں گے۔ اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔

ریاست کو صرف افسوس نہیں اس سے بڑھ کر اپنا کام کرنا ہوگا، اس کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ جاں بحق لوگوں کے لواحقین و وارثین کے لیے امدادی پیکج کا اعلان ان کے دکھوں کا کسی حد تک مداوا پہوسکتا ہے۔ یہ سارے اپنے خاندان کے بڑے قیمتی اور کفالت کرنے والے تھے ان کے بعد ان کی زندگیوں کا کیا ہوگا جو ان سے وابستہ ہیں۔

Leave a Comment

x