آسٹریلیا جیت کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگر مگر کا شکار

آسٹریلیا کو سیمی فائنل کے لیے اچھے رن ریٹ سے جیتنا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں آج آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز سے شکست تو دے دی لیکن سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے وہ اب بھی اگر مگر کا شکار ہے جبکہ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ اگر سری لنکا سے جیت گیا تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے آسٹریلیا سے پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

جبکہ آسٹریلیا اپنے ہی ہوم گراؤنڈ میں ہونے کے باوجود اس ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔ جس کا نہ صرف آسٹریلین کو افسوس ہوگا بلکہ ان کو بھی ہوگا جو آسٹریلیا کو اس بار موسٹ فیورٹ قرار دے رہے تھے ان کو بھی اپنی امیدیں ٹوٹتی دکھائی دیں گی۔ بہرحال کھیل میں جذبات اپنی جگہ پر لیکن حقیقت میں فیصلہ ہار جیت کی بنیاد پر ہی ہوتا ہے۔

اگر پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو اس وقت نیوزی لینڈ 7 پواءنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ اور نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی بھی کرچکا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس بھی 7 ہی ہیں مگر اس کا رن ریٹ کم ہے۔ اب آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک رسائی کی صرف ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ سری لنکا انگلینڈ کو میچ ہرادے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے اس وقت 5 پوائنٹس ہیں مگر اس کا رن ریٹ بہتر ہے اگر وہ سری لنکا سے نارمل انداز سے بھی میچ جیت جاتا ہے تو وہ بآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کرجائے گا اور یوں آسٹریلیا بس میزبانی کے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہی اپنا رول اس میگا ایونٹ میں ادا کرتا رہے گیا۔

from @icc

جبکہ دوسری طرف گروپ 2 میں بھی صورت حال بڑی دلچسپ ہوچلی ہے۔ پاکستان کی ساؤتھ آفریقا کے خلاف بہتر رن ریٹ پر جیت کی صورت سیمی فائنل کی دوڑ میں ایک بار پھر سے شامل تو ہوگیا ہے لیکن ابھی بھی اگر مگر کی صورت حال کا اسے سامنا ہے ۔ پاکستان کو اپنی جیت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی ہار جیت پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔ اگر ساؤتھ آفریقا نیدرلینڈ سے ہارتا ہے اور معجزاتی طورپر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

دوسری طرف بھارت بھی بڑی مشکل کا شکار ہوچکا ہے اگر بھارت زمبابوے سے ہار جاتا ہے تو بھارت کی دوڑ دہلی ایئرپورٹ کی طرف شروع ہوجائے گی اور پاکستان افریقا کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ یہ میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے دونوں کے لیے بڑا اہم ہے پاکستان کیونکہ دونوں ہی جیت کی صورت بھارت اور ساوتھ آفریقا کے رزلٹ سے فرق پڑ سکتا ہے۔
بہرحال یہ سب اتوار تک انتظار کرنا ہوگا۔ کیونکہ اس سے قبل تو سوائے انتظار کے کچھ نہیں ہوسکتا۔

Leave a Comment

x