عائشہ اکرم ایکسپوزڈ۔۔۔؟ مگر کیسے؟

نازیبا ویڈیوز؟بہن بھائی کارشتہ؟

جشن آزادی کے دوران شہرت پانے والی خاتون ٹک ٹاکرعائشہ اکرام ایکسپوزڈ حسبِ روایت اب بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ جہاں ہرکوئی عائشہ اکرم پر لعن طعن کررہا ہے اس کو مینار پاکستان واقعہ کا خودساختہ اداکار بناکر پیش کررہاہے۔ وجہ یہ بھی ہے کہ اس کیس میں آئے روز عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی بدلتے بیانات ہیں جس کی وجہ سے گرد تھمتی نہیں دکھائی دے رہی۔
یوم آزادی کے موقع پر عائشہ اپنے ساتھی ریمبو اور دیگر کے ساتھ مینار پاکستان پر جاتی ہے جہاں اس کے ساتھ ناخوش گوار واقعہ پیش آتا ہے۔ نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں اس واقعے کی گونج سنائی دیتی ہے۔ دنیا بھر میں پاکستان کی بندنامی ہوتی ہے ہمسائیہ ملک بھارت پاکستان کی بے عزتی کا کوئی موقع گنواتا نہیں اس نے بھی اس پر خوب واویلا مچایاجس پر پاکستان کے وزیراعظم نے نوٹس لے لیا اور سخت ایکشن کا حکم جاری کیا ۔ پھر کیا تھا ہر طرف ایک دوڑ لگ گئی۔ جو جو اس ویڈیو میں پایا گیا اے گرفتار کرلیا گیا اور جو اس میں ملوث نہیں تھا وہ بھی دھر لیا گیا۔ یوں ایک طرف عائشہ اکرم کے حامیوں نے شور اٹھایا کہ انصاف ہو اور مظلوم عورت کی داد رسی کی جائے تو دوسری طرف اس کے مخالفین نے اسے شہرت کی بھوکی اور پتا نہیں کن کن القابات سے نوازا۔ پھر یوں ہوا کہ اس پر گرما گرم بحث جاری تھی کہ اس کیس نے ایک اور رخ لے لیا۔

ریمبو نے میری نازیبا ویڈیوز بنائیں مجھے بلیک میل کیا۔ عائشہ

عائشہ اکرم نے پولیس کو بیان دیا کہ مینار پاکستان پر میں نہیں جانا چاہتی تھی مگرریمبو اور اس کے ساتھیوں نے مجھے زبردستی وہاں لے جاکر عوام میں دھکیلا ، پھر میری ویڈیوز بناتے رہے۔ اس کا کہنا تھا میری ویڈیوز ان کے پاس موجود تھیں انہوں نے مجھے دھمکایا اگر میں نے ان کی بات نہ مانی تو وہ میری ویڈیوز پبلش کردیں گے۔ اور یہ بھی کہ ریمبو اس سارے کھیل کا مین کردار ہے اسے ہرصورت سزا دی جائے مجھے اس سے محفوظ بنایا جائے۔

عائشہ نے ہر قیدی کے بدلے پانچ لاکھ رشوت مانگی۔ ریمبو

جبکہ ریمبو کا کہنا ہے کہ اس نے عائشہ کی بھلائی کے لیے سب کیا میں اس کا بھلا کرتا رہا جبکہ وہ مجھے ہی ڈستی چلی گئی۔ ریمبو کا کہنا تھا کہ عائشہ نے کہا تمام گرفتار لوگوں سے فی کس 5 لاکھ روپے لیں گے پھر انہیں رہائی دلائیں گے میں نے اسے منع کیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے ایسا نہ کرو تو اس نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کردیں کہ جو کہتی ہوں ویسا کرو ورنہ آپ کو بھی گرفتار کروادوں گی۔ یوں اس نے میرے خلاف بیان دے کر مجھے پھنسا دیا۔ میں کیس کی پیروی کے لیے پولیس اسٹیشن آیا تو مجھے گرفتار کرلیا گیا۔ عائشہ کی اپنی ساری کارستانی ہے۔ وہ شہرت کے پیچھے بھاگتی رہی۔

عائشہ اور میں بہن بھائی نہیں بلکہ رضامندی سےباہمی رشتے میں تھے۔ ریمبو

ریمبو کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا عائشہ نے مجھے میڈیا کے سامنے بھائی کیوں بنا کر پیش کیا حالانکہ ہم رضامندی سے ایک باہمی ریلیشن شپ میں تھے ممکن ہے وہ میڈیا کے پریشر پر مجھے بھائی قرار دے گئی ہو جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ میں عائشہ کو اور وہ مجھے پسند کرتی تھی اور وہ باقاعدہ رضامندی سے ہی میرے ساتھ اس رشتے میں تھی۔ ہم دونوں میں بہن بھائیوں والا کچھ نہیں تھا تو اس نے ایسا کیوں کہا؟

عائشہ اکرم کا دفاع کرنے والوں کے لیے مشکلات

آئے روز کے انکشافات کی وجہ سے عائشہ اکرم کی حمایت کرنے والوں کے لیے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ اقرارالحسن کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا جاتا ہے کیوں کہ سب سے پہلے یاسر شامی کے ساتھ اقرارالحسن ہی اس کے پاس گیا یا اسے اپنے پاس بلاکر انٹرویو کیا جس کی وجہ سے ایک شور مچا۔ یوں لوگ جوں جوں اس کیس میں پیش رفت ہوتی ہے تو اقرارالحسن کو بھی رگیدتے ہیں جس پر وہ وضاحتیں دیتے پھرتے ہیں۔

ٹویٹر پر صارفین کیا لکھتے ہیں ایک نظر ڈالتے ہیں

https://twitter.com/maha94_maha/status/1447774030942068744

Leave a Comment

x