بابراعظم کے کوہلی سے متعلق ٹویٹ پر سوشل میڈیا پرہنگامہ

ویرات کوہلی گھبرانا نہیں یہ برے دن بس چند دن کے مہمان ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے سپرسٹار بابر اعظم کے سابق بھارتی کپتان اور دنیائے کرکٹ کے بہترین پرفارمر ویرات کوہلی سے متعلق ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے ویرات کوہلی اور اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مختصر جملہ لکھا
بابر اعظم نے یہی تصویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی۔

This too shall pass. Stay strong. #ViratKohli

بابر اعظم کی ٹویٹ

بابراعظم کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک طرح کا خوشگوار ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ شائقین کرکٹ نے اسے بہت ہی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی حقیقت میں اسپورٹس مین اسپرٹ ہے۔ جس کا برملا اظہار کپتان بابراعظم نے کیا ہے۔
روایتی حریف بھارت کے سپرسٹار ویرات کوہلی کے تمام ریکارڈز کو توڑنے والے بابراعظم ہیں۔ بابراعظم نے ویرات کوہلی کا بطور کپتان بہترین پرفارمنس کا ریکارڈ اپنے نام کیا، پھر اس کے بعد ایک سال میں سب سے زیادہ اسکور رنز کرنے کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ ایک سال میں سب سے زیادہ سینچریز بنانے کا ریکارڈ بھی ویرات کوہلی سے بابراعظم نے ہی چھینا۔
اس سب کے باوجود ویرات کوہلی اور بابراعظم میں ایک دوسرے کے لیے احترام موجود ہے۔ بابر اعظم نے بالخصوص ایسے موقع پر جب بھارتی شائقین کرکٹ ، اور سابق بھارتی کرکٹر بھی اپنے بہترین پرفارمر ویرات کوہلی پر اس کی آؤٹ فارم پرفارمنس کو لیکر تنقید کررہے ہیں ایسے میں اس کو سپورٹ کرکے خود بھارتیوں کو شرمندہ کردیا ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کپتان بابر نے بہت ہی شاندار مثال قائم کی ہے اور یہ اس کا اعلیٰ اخلاق کی عکاسی کرتا ہے۔

کرکٹ کے میدان میں باؤنڈریز ہوتی ہیں لیکن کرکٹ بیانڈ دی باؤنڈری ہونی چاہیے۔

اس کا عملی مظاہرہ بابراعظم کے اس شاندار طرزعمل سے ہورہا ہے۔ اس پر سب کپتان بابر اعظم کو شاباشی دے رہے ہیں۔ بابراعظم کا یہ عمل پاکستانیوں کی زندہ دلی اور وسعت قلبی کا اظہار ہے۔
اس پر شائقین کا کیا کہنا ہے اس پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

Leave a Comment

x