کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کو خبردارکردیا۔ جانیے سوالات وجوابات کی مکمل داستان

ورلڈکپ فائنل سے قبل دونوں کپتانوں نے پریس کانفرنس کی جس کا احوال پیش کررہے ہیں۔

ورلڈکپ92 سے متعلق سوال پر بابراعظم کا جواب

دیکھیں جی 92 سے مماثلت اپنی جگہ پر لیکن اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ ہم ورلڈکپ بھی جیت چکے ہیں ابھی 2022 ہے اور ہمیں اس دن پر ہی فوکس کرنا ہے اس دن کے نتائج کو اپنی پرفارمنس کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ اگر ہم یہ ورلڈکپ جیت گئے تو لوگ 22 کو یاد رکھیں گے ہم چاہتے ہیں لوگ 92 کے بعداب 22 کو یاد رکھیں۔

انگلینڈ سےہوم سیریز ہارے ہیں اب ان کنڈیشنز میں کیسے جیتیں گے؟

انگلینڈ نے پاکستان میں سیریز کھیلی ہم اس سے سیریز ہارے ہیں اور ہار سے جتنا سیکھا جاتا ہے وہ فتح سے نہیں تو ہم نے بہت زیادہ اپنی غلطیوں پر ورک کیا ہے۔ہم ان شاءاللہ پہلے سے زیادہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔ جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں ہم نے آخری میچز میں کم بیک کیا ہے تو اس کے نتائج آنا شوع ہوچکے ہیں۔ انگلینڈ سے سیریز ہارنے کی ایک بڑی وجہ ہمارا باؤلنگ اٹیک بیلنس نہ ہونا تھا اب وہ بہترین فارم میں سب کے سامنے ہے۔

انگلینڈ کے اوپنرز کے اٹیک کا توڑ ہمارے پاس ہے

بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ بالخصوص انگلینڈ اوپنرز نے بہت اٹیکنگ کرکٹ کھیلی ہے۔ لیکن ہمیں اپنی باؤلنگ پر مکمل اعتماد ہے ان شاءاللہ ہمارے تمام پیسرز کسی بھی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا اٹیک ، حارث رؤف ، نسیم شاہ ، وسیم اور شاداب کا اٹیک بھی سامنے ہے یہ زور آزمائی کا دن ہے جو بہترین کرگیا وہ کپ اٹھا لے گا۔

ٹیم میں کیا تبدیلیاں کررہے ہیں۔

ابھی اس سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔ جوبہترین ٹیم ہے وہی میدان میں اترے گی اور اپنی پرفامنس سے نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔ البتہ زیادہ امکان یہی ہے کہ یہی وننگ ٹیم میدان میں اترے گی۔

بارش ہوتی ہے تو کیا کریں گے؟

بارش نے سچ میں اس ورلڈکپ میں بہت سارے میچز متاثر کیے ہیں۔ خواہ کوئی چھوٹی ٹیم ہو یا بڑی سب کی خواہش ہوتی پورا میچ ہو اور انہیں پورا میچ کھیلنے کا موقع ملے تبھی وہ اپنی پلاننگ کے مطابق نتائج اپنے حق میں کرسکتے ہیں۔ بارش کی وجہ سے صورت حال یکسر بدل جاتی ہے۔ جس پر نتائج پر بندے کا اختیار نہیں رہتا بلکہ حالات ہی سب سے زیادہ اس میں اثر انداز ہوتے ہیں۔ لیکن پھر بھی بارش کی صورت میں ہم اپنے تمام حربے آزمائیں گے ۔ اور اس وقت حالات اور دستیاب وسائل کے مطابق نتائج کو اپنے حق میں کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ پورا میچ ہو مؤفینز کو پورا میچ دیکھنے کا موقع ملے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوں۔

آپ ریلیکس ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟

پرفارمنس نہ ہونے کی وجہ سے پریشر تھا اب الحمدللہ ریلیکس فیل کررہا ہوں لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم فائنل پر پہنچ کر ریلیکس ہوگئے ہیں بلکہ ہماری تگ و د، ہماری دوڑ بلکہ یوں کہیے ہماری یہ لڑائی چیمپئن بننے تک جاری رہے گی۔ اپنی فارم پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے بہترین موقع پر مجھ سے یہ کروایا جب ٹیم کو بہت زیادہ ضرورت تھی۔

حارث بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ہے

حارث نے اتنے بڑے میچ اور ٹورنامنٹ میں وہ کیا ہے جو بڑے کھلاڑی نہیں کرسکتے اس پر اس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔ حارث کی پرفارمنس سے ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد ملا ہے۔ اس نے جس طرح کھیلا ہے وہ واقعتاََ تعریف کے قابل ہے۔ وہ پاکستان کا ایسا کھلاڑی ہے جو کبھی بھی صورت حال کو بدل کر اپنے حق میں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا مستقبل بہت روش دیکھتا ہوں اور وہ اپنی میچ وننگ اننگز سے پاکستان کو کامیابیوں سے ہم کنار کرے گا۔

مڈل آرڈر بلے بازوں نے پاکستان کو فائنل تک پہنچایا

مڈل آرڈر بلے بازوں سےمتعلق سوال پر کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سچی بات ہے کہ پاکستان فائنل میں انہی مڈل آرڈر بلے بازوں کی وجہ سے ہے۔ آپ کے سامنے ہے ٹاپ آرڈر اسکور نہیں کررہا تھا تو یہ مڈل آرڈر افتخار، حارث، شان مسعود ، اور شاداب نے اسکور کرکے ٹیم کو کامرانیوں سے ہمکنار کیا۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ اگر خدانخواستہ اوپر سے رنز نہ ہوں تو مڈل آرڈر اپنی ذمہ دارانہ اننگ سے ٹیم کو جیت دلائیں۔

ٹاس کا جیت میں کتنا کردار ہوگا؟

ٹاس اتنا میٹر نہیں کرتا۔ کنڈیشنز تقریباََ سیم ہی رہتی ہے۔ بس حالات کے مطابق پلاننگ اور پرفارمنس ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ میں سمجھتا ہوں ٹاس سے نتائج پر اثر نہیں ہوسکتا۔ بلکہ آپ کو دونوں صورتوں میں اپنی پرفارمنس دینا ہوگی۔ ٹاس کو موردالزام ٹھہرانا ایک طرح کا بزدلانا مائنڈ سیٹ ہوگا۔

وزیراعظم کی ٹویٹ پر کیا محسوس کرتے ہیں۔

جب ایسا پتا چلتا ہے کہ ہمارے حکمران دیکھ رہے ہیں اور ہمیں سپورٹ کررہے ہیں تو یقیناََ خوشی ہوتی ہے۔ اور ایک حوصلہ ملتا ہے کہ ہم سے سب امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ کوشش ہوتی سب کی امیدوں پر پورا اتریں۔ بھارت سے متلق انہوں نے کیا کہا اس کا علم نہیں ہے۔

قوم کے نام بابر اعظم کا پیغام

یہ ایک خواب ہے کہ ورلڈکپ جیتا جائے اور ہم سب پرامید ہیں ہم چاہتے ہیں کہ قوم کو جیت کر خوشی دیں۔ ہم اپنا بہترین کریں گے باقی نتائج اللہ کے سپرد ہیں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ اسی طرح ٹیم کو سپورٹ کرتے رہیں اور ہماری کامیابی کے لیے دعا گو رہیں۔ سچی میں آپ کی دعاؤں کے ساتھ ہی یہاں پہنچے ہیں اب ان دعاؤں کے ثمرات سمیٹنے اور آپ کو خوشیاں لوٹانے کا عزم کرتے ہیں۔

Leave a Comment

x