عمران حکومت امریکی صدر کے ٹیلی فون کو ترسنے لگی

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے گزشتہ دنوں اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا افغان معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے،

انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کہا جاتا ہے کہ فون کیا جائے گا ،کوئی تکنیکی معاملہ ہے یا کچھ اور ۔اب ان پر اعتبار نہیں رہا ،فون کال یا سیکورٹی تعلقات رعایت ہیں تو پاکستان کے پاس بھی آپشنز موجود ہیں ۔

پاکستان کی حکومت ایک طرف تو امریکہ کو “ایبسولوٹلی ناٹ” کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری طرف امریکی صدر کی کال کی منتظر بھی دکھائی دیتی ہے۔ اور اس کا بار بار تذکرہ بھی کرتی پائی جاتی ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان حکومت اکھیاں اڈیکدیاں دل واجاں ماردا کی صدا لگاتی جارہی ہے اور اپنی نکی جئی ہاں کو ضبط نہیں کرپارہی۔ اب دیکھیے امریکی صدر کب فون کرتے ہیں اور عمران حکومت امریکہ کے مطالبات مانتی ہے۔

Leave a Comment

x