صائمہ سلیم اقوام متحدہ میں تقریر کرنے والی پہلی نابیناسفارت کار

پاکستان کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ کی مشیر محترمہ صائمہ سلیم دنیا کی پہلی بصارت سے محروم سفارت کار کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔ جنہوں نے بروزہفتہ کو پڑھنے/ لکھنے کے بریل سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں رائٹ ٹو ڈیفینڈ رپلائی استعمال کرتے ہوئے بھارت کو جواب دیا۔ انہوں نے اپنے زوردار دلائل کے ذریعے تنازعہ کشمیر پر ہندوستان کے موقف کو مسمار کرکے رکھ دیا۔سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان کی رہائشی صائمہ سلیم نے کنیئرڈ کالج لاہور سے ماسٹر ڈگری حاصل کی اور اپنے مسابقتی امتحان میں پوزیشن حاصل کی۔ اس کے جواب کو عالمی رہنماؤں اور مختلف ممالک کے نمائندوں اور یو این جی اے میں موجود گیلری میں موجود افراد نے بہت سراہا۔

انہوں نے بھارت کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے کے جواب میں کہا کہ کشمیر بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔

Image

پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے پر قابض ہے جس کے حتمی فیصلے کا فیصلہ اقوام متحدہ کے زیراہتمام آزاد اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری اصول کے مطابق کیا جانا چاہیے جیسا کہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔

ان کے بیان کرنے کے انداز اور اعتماد کو نہ صرف پاکستان ہی میں بلکہ دنیا بھر میں بہت صراہا جارہا ہے۔ ٹویٹر پر موجود صارفین نے بھی دل کھول کر ان کی تحسین کی ہے۔

آئیے ایک نظر میں جانتے ہیں کہ صائمہ سلیم کون ہیں اور انہوں نے یہ مقام کیسے پایا۔ اس کامیابی کے حصول میں انہیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اس سے قبل کن پوسٹس پر تعینات رہ چکی ہیں۔

موجودہ پوسٹ

صائمہ سلیم ایک پاکستانی سرکاری ملازم ہیں۔ وہ پہلی بصارت سے محروم پاکستانی خاتون ہیں جنہیں وفاقی حکومت نے ملازمت دی اور وہ ملک کی سفارتی خدمات کا حصہ ہیں،وہ جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے لیے انسانی حقوق کی دوسری سیکرٹری ہیں۔

ابتدائی تعلیم

صائمہ نے اپنی ابتدائی تعلیم عزیز جہاں بیگم ٹرسٹ لاہور سے حاصل کی جو کہ نابینا افراد کا سکول ہے۔

اعلیٰ تعلیم

صائمہ نے انگریزی ادب میں بیچلر کی ڈگری اور ایم فل کی ڈگری کنیئرڈ کالج برائے خواتین یونیورسٹی لاہور سے مکمل کی ، جہاں اس نے اپنی دونوں ڈگریاں فرسٹ ڈویژن کے ساتھ مکمل کی اور اپنی بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل جیتا۔
وہ 300 ان طلباء میں جو بصارت رکھتے تھے ان میں ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ٹھہریں تھیں۔
اس نےسی ایس ایس کا امتحان 2007 میں پاس کیا جس میں وہ مجموعی طور پر 6 ویں پوزیشن اور خواتین میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
اس نے جارج ٹاؤن یونیورسٹی ، اسکول آف فارن سروس میں پڑھنے کے لیے فل برائٹ اسکالرشپ جیتی۔

اعزازات

صائمہ نے اپنی تعلیم کے دوران کئی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ اس نے اپنی بہترین تعلیمی کارکردگی پر قائداعظم گولڈ میڈل حاصل کیا اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس نے ویمن اچیومنٹ ایوارڈ اور مادر ملت فاطمہ جناح میڈل جیتا ہے۔
صائمہ کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم میں سوئٹزرلینڈ کے دورے پر بھی سراہا۔

مشکلات اور ان کی محنت شاقہ

بچپن میں صائمہ سلیم کو آنکھ کی بیماری RP (retinitis pigmentosa) کی تشخیص ہوئی تھی۔ بیماری لاعلاج تھی اور آہستہ آہستہ صائمہ نے اپنی بینائی کھونا شروع کردی۔ جب وہ تیرہ سال کی تھی ، صائمہ نے اپنی بینائی مکمل طور پر کھو دی۔صائمہ کے چار بہن بھائی ہیں جن میں سے دو نابینا بھی ہیں۔ اس سے قبل اس کے بھائی یوسف سلیم پاکستان کے پہلے نابینا جج بن چکے ہیں،صائمہ کی بہن جو کہ نابینا بھی ہیں ، لاہور یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں۔یوں اگر دیکھا جائے تو صائمہ سلیم کا پورا خاندان اس بیماری سے متاثر رہا ہے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کیا ہے۔

صائمہ نے اپنے کیریئر کا آغاز اپنی ہوم یونیورسٹی ، کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں بطور لیکچرر کیا ، جہاں وہ 2007

Locally Lahore on Twitter: "Kinnaird College Lahore located at Jail Road,  is one of the best known institutes of Pakistan. #KinnairdCollege #Lahore  #LocallyLahore… https://t.co/oDJsXmSNzi"

سے 2008 تک اپنی خدمات دیتی رہیں۔
جب صائمہ نے سی ایس ایس امتحان دینے کے لیے درخواست دی تو اس نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے درخواست کی کہ وہ اس کے لیے کمپیوٹر پر مبنی امتحان لے۔ تاہم ، ایف پی ایس سی نے کمپیوٹر کا امتحان لینے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ ہمیشہ کاغذ پرہی ہوتے تھے۔ صائمہ نے 2005 میں پاس کیے گئے آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے کیس کی پیروی کی۔ اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومت بصارت سے محروم امیدواروں کو سہولت فراہم کرے گی اور انہیں کمپیوٹر پر امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔

اسکول کے ڈائریکٹرنے صائمہ کی اس معاملے میں اس کی مدد کی اور اس کی درخواست صدر کے عملے کو بھیج دی گئی۔ اس کی درخواست کو صدر نے منظور کر لیا اور آخر کار صائمہ کو کمپیوٹر پر مبنی امتحان دینے کی اجازت دے دی گئی۔ امتحان پاس کرنے کے بعد صائمہ کو ایک اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ ایف پی ایس سی نے اندھے امیدواروں کو غیر ملکی خدمات کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں دی تھی۔ تاہم ، صائمہ ہمیشہ سفارت کار بننا چاہتی تھیں اور اس نے پینل کو اپنی پسند کے گروپ لینے کی اجازت دینے پر آمادہ کیا۔

صائمہ کے مطابق ، اپنے انٹرویو کے دوران پینل نے پوچھا “کیا آپ ان گروپوں سے مطمئن نہیں ہیں جو آپ کو مختص کیے گئے ہیں؟” جس پر صائمہ نے کہا: “میں بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں کیونکہ مسابقتی امتحان کا مطلب ہے کہ آپ کو جو بھی پوزیشن ملے گی اس کے مطابق آپ کو گروپ ملنا چاہیے”۔ یوں صائمہ نے اپنے خواب کو محنت اور اپنی دبنگ دلیل بھری آواز سے سچ کردکھایا۔ صائمہ نے 2009 میں پاکستان کی خارجہ سروس میں شمولیت اختیار کی جہاں انہوں نے مئی 2012 سے جولائی 2012 تک چین میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزارت خارجہ میں خدمات انجام دیں اور جولائی 2010 سے اگست تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی کونسل اور انسانی حقوق اپنی ذمہ داری انجام دی۔

یوں2011 – 2013 میں ، صائمہ کو جنیوا ، سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے لیے انسانی حقوق کی دوسری سیکریٹری کے طور پر مقررکردیا گیا۔

Image

Leave a Comment

x