انگلینڈ نے بھی پاکستان کو نوبول دیا

انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کی تقلید کرڈالی

پاکستان میں ایک طویل عرصے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہونے جارہی تھیں۔ سری لنکا کرکٹ ٹیم پر مارچ 2009 میں لاہور میں حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں بند ہوکر رہ گئی۔ اس دوران اکا دُکا کاوشیں ہوتی رہیں کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو، اس سلسلے میں پی ایس ایل نے بڑا کلیدی کردار ادا کیا۔ جب غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان تشریف لائے تو پاکستان انتظامیہ یہ باور کراسکی کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور اس طرح پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد ممکن ہونے لگی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ باقاعدہ سیکیورٹی کلینرنس کے بعد ہی طے پایا تھا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان نے حتیٰ کہ بنگلہ دیش سے ٹویٹ کرتے ہوءے کہا تھا کہ ہمیں اپنی سیکیورٹی اداروں کی کلیرنس رپورٹ پر پورا اعتماد ہے اور ہم پاکستان بخوشی کھیلنے جائیں گے۔ اور پھر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہنچ کر مزید امیدیں جگادیں۔ لیکن میچ سے عین وقت پر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی رہائش گاہ سے اسٹیڈیم میں جانے سے انکار کردیا۔

جب نیوزی لینڈ نے یکطرفہ اعلان کرکے پاکستان کرکٹ کو بڑا دھچکا پہنچایا تو ہرکوئی اس سے بڑھ کرایک اور خطرے کی طرف نشاندہی کرنے لگا۔ کیونکہ کچھ ہی دنوں کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے بھی طے شدہ شیڈول کے تحت اکتوبر میں دورہ کرنا تھا ۔ نیوزی لینڈ چونکہ انتظامی طورپر انگلینڈ کے کسی حد تک زیراثر ہے تو یہ خدشہ موجود تھا کہ انگلینڈ بھی اس دورے سے انکار کرسکتا ہے۔


اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا انگلینڈ نے پاکستان کو نیوزی لینڈ کی فلائٹ پاکستان سے اڑنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اعلان کردیا کہ وہ موجودہ صورت حال میں پاکستان میں نہیں کھیل سکتے۔ انگلینڈ بورڈ کا کہنا تھا کہ وہ کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈال سکتے ایک طرف کھلاڑی پہلے ہی کرونا وبا کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں تو دوسری طرف یہ پریشر ان پر نہیں ڈال سکتے۔


بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس دورے کے بعد ورلڈکپ میں چند ہی دن رہ جائیں گے تو کھلاڑی اس کی تیاری نہیں کرسکیں گے۔ حالانکہ کھلاڑیوں کی تیاری اور مورال کی بہتری ایک ٹور سے بڑھ کرکیا ہوسکتی ہے۔ نیٹ پریکٹس تو بہت کم ہی سود مند ثابت ہوتا ہے۔ بہرحال انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کی طرح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اپنے فیصلے سے مایوس کیا ہے۔


پاکستان کرکٹ انتظامیہ کو ایک سیریز کی منسوخی کے بعد دوسری کا دھچکا لگا ہے اور یہ بالکل نئے بننے والے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے منصب سنبھالتے ہی ہوا ہے۔ اب دیکھیے رمیز راجہ جو کہ پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگانے میں کامیاب ٹھہرے ہیں وہ کیا کرسکتے ہیں۔

انگلینڈ کے اس اعلان پر شائقین کرکٹ کیا کہتے ہیں آئیے ایک نظر اس پر ڈالتے ہیں۔

https://twitter.com/juarez_jlm/status/1439932116465299458
https://twitter.com/CatieSimon/status/1439629519598592007

Leave a Comment

x