کوہلی کی پاکستان کے خلاف میچ کے دوران تصاویرنے آگ لگادی

پاکستان نے تاریخ بدل دی

Image

پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے وہ پاکستان جو کبھی بھی بھارت کے خلاف کسی بھی ورلڈکپ میں فتح سے ہمکنار نہیں ہوا تھا بلکہ ہمیشہ شکست سے دوچار ہونا پڑا اس پاکستان کی ٹیم نے اب کی بار بھارت کو ہرادیا ہے پاکستان نے پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم کو 151 رنز تک محدود رکھا شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ نے بھارت کو محدود رکھا تو دوسری جانب بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے بنا کسی وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں ہی پورا کرلیا۔ اس کے بعد پاکستانیوں کا جشن تو بنتا ہی تھا اور اس کا چاہ پورا بھی کیا گیا۔ لیکن پاکستانیوں نے اور کرکٹ کے شائقین نے تہذیب کا ہاتھ نہیں چھوڑا بلکہ سپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے والے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کی خوب تحسین کی انہیں خوب داد دی۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اگر کرکٹ کو جنٹل مین کا کھیل ہی رہنا دیا جائے اس میں تہذیب کا دامن تھامے رکھا جائے ، خوشی مناتے ہوئے سب کا خیال رکھا جائے تو یہ بہت ہی مناسب ہوتا ہے۔

Image

پاکستان بھارت میچ کے نتیجے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانوں نے اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بہت زیادہ تعریفیں کیں۔ محمد رضوان اور بابراعظم کی بیٹنگ کی تعریفیں کی گیں تو شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ نے بھی خوب داد سمیٹی۔

Image

میچ کے دوران کچھ ایسی تصاویر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیں کہ جن کو دیکھ کر سب واہ واہ کراٹھے ان میں اکثریت تصاویر بظاہر سخت مزاج اور جارہانہ کھیل اور انداز اپنانے والے ویرات کوہلی کی پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان اور بابراعظم کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر ہیں جن کے چرچے تاحال سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔ آئیے یہ تصاویر دیکھتے ہیں

May be an image of 1 person, playing a sport and text that says "RIZWAN 16 BABAR 56"

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نے رضوان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور بڑے خوش گوار موڈ میں بابراعظم اپنے حریف کپتان کے ساتھ محو گفتگو ہیں جبکہ بابراعظم بھی اس موقع پر کھڑے ہیں۔ یہ تصویر پاکستان کی بیٹنگ کت دوران ہونے والے وقفہ کی ہے۔

Image

اس تصویر میں ویرات کوہلی اور بابراعظم وقفے کے دوران گپ شپ کا منظر

Image

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوہلی نے رضوان کو سینے سے لگا رکھا ہے اس وقت جب پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹ سے ہرادیا تھا اور رضوان نے 79 رنز بنائے

Image

کوہلی اس تصویر میں شاہین آفریدی سے ہاتھ ملا رہے ہیں ۔ شاہین آفریدی نے کوہلی کو آؤٹ کیا تھا۔

Image

اس تصویر میں وقفے کے دوران کوہلی پاکستانی بیٹس مینوں کے ساتھ

Image

یہ تصویر میچ کے اختتام کی ہے جب پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی تھی

Image

میچ کا جارہانہ اختتام کرنے والے رضوان کو کوہلی کی جانب سے شاباش کا منظر

Image

میچ سے قبل دونوں کپتان گراؤنڈ کا چکر لگاتے ہوئے

Leave a Comment

x