کورلوش عثمان تیسرا سیزن دوسری قسط دیکھیے

گذشتہ اقساط کا خلاصہ

کورلوش عثمان دی ریلیز ارتغرل کا ایک طرح سے تسلسل ہے۔ ترک ہسٹری اور خلافت عثمانیہ کی تاریخ پر مشتمل ڈرامہ سیریل ارتغرل نے اپنی مقبولیت کی وہ بلند ترین سطح دیکھی جو شاید ہی کسی موجودہ سیریز کو نصیب ہوئی ہو۔ ارتغرل نے ترکی سے کامیابی سمیٹی تو دیگر مسلم دنیا کے ناظرین نے اسے انگلش اور دیگر سب ٹائٹل کے ساتھ ملاحظہ کیا۔ پھر پاکستان میں ہم ستارے چینل نے سب سے پہلے ارتغرل سیریز کے پہلے سیزن کی اردو ڈبنگ کی جسے بہت زیادہ پذیرائی ملی لیکن پھر بقیہ سیزن کا وہ تسلسل نہ رکھ سکے۔ پھر وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد پاکستان میں قومی چینل پی ٹی وی پر ترک سیریز کی اردو ڈبنگ میں دکھانے کا اعلان کیا۔ جسے سچ کردکھایا گیا اور اب پی ٹی وی پر اس کا پانچواں اور آخری سیزن جاری و ساری ہے۔ جبکہ دوسری طرف ترکی کمپنی اس کی اگلی سیریز کورلوش عثمان کو جاری کرچکی تھی جس کے دو سیزن مکمل ہوچکے جبکہ تیسرا سیزن جاری و ساری ہے۔ تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں آپ نے دیکھا کہ عثمان اور اس کے ساتھی کس طرح پادری گریگور کو دو گروہوں سے اغوا کرتے ہیں ان کے لیے بچھائے گئے جال سے اسے نکال لیتے ہیں جبکہ دو عیسائی گورنر اس کو لیجانے کے لیے اپنی بہترین ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں۔ لیکن عثمان ان دونوں گروہوں کو چکمہ دے کر پادری کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں۔ اب گذشتہ اقساط کا خلاصہ افراد اور اہم کرداروں کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔

عثمان کا گھوڑا کارائیل

عثمان کا وہ گھوڑا جسے اس کے ساتھ ایک طرح کا عشق ہوتا ہے جسے عثمان اپنے پر قرار دیتا ہے۔ جس پر سوار ہوکر اس نے لاتعداد جنگیں لڑی ہوتی ہیں تیز ترین سفر کیے ہوتے ہیں کئی دشمنوں کو دھول چٹائی ہوتی ہے ۔ عثمان کو اس کے ساتھ بہت زیادہ لگاؤہوتا ہے۔ اسے رات کی تاریکی میں قبیلے میں موجود غدار عمر بے کے دستِ راست بہادر سپاہی نے نہ صرف قتل کردیا بلکہ اس کا سر دھڑ سے الگ کرکے لٹکادیتا ہے۔ عثمان جوکہ ترگت الپ کے سپاہیوں کے غم میں نڈھال ہوتا ہے اسے جب کارائیل کا معلوم ہوتا ہے تو وہ طیش میں آجاتا ہے۔ ابھی تک اس کے قاتل کا سراغ لگانے میں وہ ناکام رہتے ہیں۔

ترگت بے/ترگت الپ کے قبیلہ پر نیکولہ کا حملہ

ترگت الپ نے چونکہ گورنر کوسیس کی بہن ماری کو اپنے سپاہیوں کی رہائی کے تبادلے کے لیے اغوا کیا ہوتا ہے لیکن کوسیس عثمان کے پاس پہنچ کراسے اپنی بہن کی بازیابی کے لیے مدد مانگتا ہے۔ عثمان اسے زبان دے دیتاہے کہ میں تمہاری بہن کو واپس لاؤں گا اور وہ اسے ترگت سے واپس لے آتا ہے کہ اس کے سپاہیوں کو واپس لانے کی ذمہ داری بھی اٹھاتا ہے۔ لیکن کوسیس ایک تو اس کے سپاہیوں کی انگلیاں کاٹ دیتا ہے اور پھر اپنے سپاہیوں کی مددسے انہیں قتل بھی کردیتا ہے اور الزام روگاتوس پر لگوادیتا ہے۔ ماری پر نیکولا دل ہار بیٹھتا ہے اور اس کی خواہش کے مطابق ترگت کے قبیلے پر حملہ کرکے بہت تباہی مچاتا ہے اور ترگت کو پکڑ کر ساتھ لے جاتا ہے کہ اسے ماری کو پیش کروں گا۔ اس دوران اس پر بہت تشدد بھی کیا جاتا ہے۔

عثمان کی گوندوز پر سختی

عثمان اپنے بھائی گوندوز پر سختی کرتا ہے اس پر تلخ جملے کستا ہے اسے کہتا ہے کہ آپ سپہ سالار ہیں آپ کی غفلت کی وجہ سے میرا گھوڑا مارا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے بہت تلخ رویہ کے ساتھ پیش آتا ہے۔ اسے گورنر روگاتوس کے پاس بھیجتا ہے موجودہ معاملات کی بابت دھمکانے کے لیے اور وضاحت کے لیے پیش ہونے کا حکم دیتا ہے۔ بعدازاں اسے اس کااحساس ہوجاتا ہے کہ اپنے بھائی کے ساتھ اس کا رویہ نامناسب تھا وہ اپنے بھائی کو گلے لگاکر متحد رہنے کا کہتا ہے۔

عثمان نے گورنر کوسیس کے سپاہیوں کی انگلیاں کاٹ دیں

عثمان سپاہی بوران کو گورنر کوسیس کے پاس بھیجتا ہے۔اسے اس بابت تفتیش کے لیے بھیجتا ہے کہ ترگت الپ کے سپاہیوں پر حملہ کون کرتا ہے وہ لاتعلقی کا اظہار کرتا ہے بوران اس سے واپس جاتا ہے تو کوسیس اس کی حفاظت کے پیش نظر اپنے سپاہیوں کو بھیجتا ہے ۔ عثمان جوکہ ایک منصوبہ بناچکا ہوتا ہے وہ اس کے سپاہیوں کو پکڑ کر ان کی انگلیاں کاٹ کر یہ پیغام دیتا ہے جو ترگت سپاہیوں کی انگلیاں کاٹیں تھیں یہ اس کا قصاص ہے اگر مجھے اس کا یقین ہوگیا کہ اس کے سپاہیوں کا قتل کوسیس نے کیا ہے تو سب کی جان لوں گا۔

بالاخاتون اور مالہون خاتون کی لڑائی

عمر بے کی مالہون خاتون جوکہ عثمان کی دوسری بیوی ہے وہ اس پر اترانے لگتی ہے کہ اس نے عثمان کو جانشین دیا ہے وہ بالا خاتون کو تنگ کرنے کے لیے اپنے قبلیے سے خواتین کو بلا لیتی ہے اور انہیں خود سے قالین گاہ میں کام میں لگالیتی ہے جس پر بالاخاتون کی اس سے تلخ کلامی ہوتی ہے ،بالاخاتون سب خواتین کے سامنے کہتی ہے وہ اس قبیلے میں خواتین کی سربراہ ہیں۔ جس پر عثمان کی چچی مداخلت کرکے سب کو پرسکون کرتی ہے اور بالا خاتون کی سربراہی کا اعلان کرکے سب کو اس کی پیروی کا حکم دیتی ہے۔

پادری گریگور پر حملہ

پادری گریگور جس کو عثمان نے بڑی مشکل سے پکڑا ہوتا ہے اس کو وہ سوت بھیجتا ہے تاکہ اس کو چاہنے والے بے نقاب ہوں اور ان کے ذریعے عثمان اپنے قبیلے میں موجود غدار تک جا پہنچے۔ پادری سوت میں پادری کے ذریعے روگاتوس گورنر تک پیغام بھیجتا ہے جب وہ واپس آرہا ہوتا ہے تو اس پر حملہ ہوتا ہے لیکن وہ عثمان کی جال ہوتی جس میں حملہ آور پھنس جاتے ہیں یہ وہی کرائے کے قاتل ہوتے ہیں جو پادری پر پہلے بھی حملہ کرتے ہیں جوکہ کوسیس کے آلہ کار بنے ہوتے مگر اس بار وہ گورنر روگاتوس کے لیے کام کرتے ہیں لیکن الزام کوسیس پر آتا ہے۔

کوسیس کی اپنی بہن ماری کے ہمراہ عثمان کے پاس آمد

ایسے وقت میں جب عثمان ترگت الپ، اپنے گھوڑے اور پادری گریگور کے مسئلے میں گھرا ہوتا ہے توعثمان کے قبیلے میں گورنر کوسیس اپنی بہن ماری کے ہمراہ جسے ترگت الپ اغوا کرتا پھر عثمان کے کہنے پر واپس کرتا اور وہ چالباز خاتون نیکولا کو الپ کے قبیلے پر حملے کے لیے ابھارتی اس کے ساتھ قبیلے آتا ہے۔ عثمان کو اس دوران پتا چلتا ہے کہ کرائے کے قاتل کوسیس نے بھیجے ہوتے پادری کو پکڑنے کے لیے یہاں ڈرامہ اختتام کو پہنچتا ۔۔۔۔۔۔

کورولوش عثمان اردو سب ٹائٹل کے لیے لنک ملاحظہ فرمائیں

دوسرا لنک

https://www.facebook.com/AsjadMKhohar/videos/556986342061625

تیسرا لنک

https://www.facebook.com/watch/?v=224060826382810

Leave a Comment

x