فیفاکپ سعودیہ نےارجنٹائن کوہراکر تاریخ رقم کر

ارجنٹائن اس وقت تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سعودیہ اکیون نمبر کی رینکنگ پر ہے

سعودی عرب کی اس جیت کو ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے جس میں ایک اکاون نمبر کی ٹیم تیسرے نمبر کی ٹیم کو سب سے بڑے ورلڈکپ کے معرکے میں شکست دے

منگل کو سعودی عرب کی ارجنٹائن کے خلاف 2-1 کی فتح کو ڈیٹا کمپنی نیلسن گریسنوٹ نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا جھٹکا قرار دیا ہے، جو کہ 1950 میں انگلینڈ کے خلاف امریکہ کی جیت کے پچھلے سب سے بڑے اپ سیٹ سے آگے ہے۔دنیائے فٹ بال حیرت میں مبتلا ہے کہ یہ کیسے ہوگیا کیوں ہوا اور کس نے کیا تو اس کا سادہ سا جواب ہے یہ قطر میں ہوا ، سعودیہ نے کیا ، اور ارجنٹائن کے خلاف ہوگیا ہے۔

اکاون ویں رینک والے سعودی عرب نے 36 بین الاقوامی مقابلوں میں ناقابل شکست ارجنٹائن کی ٹیم کو شکست دینے کا امکان 8.7 فیصد تھا کو ہراکر تاریخ رقم کردی۔ یہ بہت ہی بڑا اپ سیٹ ہے۔جسے لیکر دنیا حیرت میں مبتلا ہے

یہ ورلڈکپ کا کوئی پہلا اپ سیٹ نہیں ہے اس سے قبل کچھ زیادہ مشہور اپ سیٹس جیسے کہ 1966 میں شمالی کوریا نے اٹلی کو شکست دی اور 1990 کے افتتاحی میچ میں کیمرون نے اس وقت کے ہولڈرز ارجنٹائن کو ہرا کر گریسنوٹ کو ٹاپ 10 میں جگہ نہیں دی – دونوں باہر کے لوگ بڑے پیمانے پر سمجھے جانے والے بہتر فریق تھے۔ لیکن کیمرون نے ارجنٹائن کو ہراکر نانی یاد کرادی تھی۔

سعودی عرب کی اس تاریخی اور ناقابل یقین جیت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے اور سعودیہ میں ایک جشن کا سماں ہے ۔ اس پر خبریں ہیں محمد بن سلمان نے کھلاڑیوں اور ٹیم پر انعامات کی بارش کردی ہے لیکن اس حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ خبر نہیں ہے کہ یہ انعامی رقوم کتنی ہیں۔

Leave a Comment

x