کورلوش عثمان تیسرا سیزن قسط 4

گذشتہ اقساط کا خلاصہ


کورلوش عثمان دی ریلیز ارتغرل کا ایک طرح سے تسلسل ہے۔ ترک ہسٹری اور خلافت عثمانیہ کی تاریخ پر مشتمل ڈرامہ سیریل ارتغرل نے اپنی مقبولیت کی وہ بلند ترین سطح دیکھی جو شاید ہی کسی موجودہ سیریز کو نصیب ہوئی ہو۔ ارتغرل نے ترکی سے کامیابی سمیٹی تو دیگر مسلم دنیا کے ناظرین نے اسے انگلش اور دیگر سب ٹائٹل کے ساتھ ملاحظہ کیا۔ پھر پاکستان میں ہم ستارے چینل نے سب سے پہلے ارتغرل سیریز کے پہلے سیزن کی اردو ڈبنگ کی جسے بہت زیادہ پذیرائی ملی لیکن پھر بقیہ سیزن کا وہ تسلسل نہ رکھ سکے۔ پھر وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد پاکستان میں قومی چینل پی ٹی وی پر ترک سیریز کی اردو ڈبنگ میں دکھانے کا اعلان کیا۔ جسے سچ کردکھایا گیا اور اب پی ٹی وی پر اس کا پانچواں اور آخری سیزن جاری و ساری ہے۔ جبکہ دوسری طرف ترکی کمپنی اس کی اگلی سیریز کورلوش عثمان کو جاری کرچکی تھی جس کے دو سیزن مکمل ہوچکے جبکہ تیسرا سیزن جاری و ساری ہے۔ تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں آپ نے دیکھا کہ عثمان اور اس کے ساتھی کس طرح پادری گریگور کو دو گروہوں سے اغوا کرتے ہیں ان کے لیے بچھائے گئے جال سے اسے نکال لیتے ہیں جبکہ دو عیسائی گورنر اس کو لیجانے کے لیے اپنی بہترین ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں۔ لیکن عثمان ان دونوں گروہوں کو چکمہ دے کر پادری کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں۔ اب گذشتہ اقساط کا خلاصہ افراد اور اہم کرداروں کے ساتھ پیش کرتے ہیں

بالاخاتون کے قافلے پر حملہ

بالاخاتون ملہون خاتون کے قافلے پر حملہ ہوتا ہے ۔وہ بازار سے واپس قلعے جارہی ہوتی ہیں کہ ان پر حملہ ہوجاتا ہے۔ جس میں بالا خاتون کے پیٹ پر حملہ کیا جاتاہے ۔ جس سے وہ زخمی ہوجاتی ہے اسے خدشہ ہوتا ہے کہ اس کا بچہ کہیں مر نہ گیا ہو۔ لیکن وہ اور اس کا بچہ محفوظ ہوتا ہے۔ عثمان اپنے سپاہیوں کو ان کا بدلہ لینے بھیجتا ہے لیکن وہ ناکام لوٹتے ہیں جس پر عثمان کو بہت غصہ آتاہے۔ وہ گوکتوگ کو کہتا نکل جاؤ یہاں سے۔

پادری گریگور کی عثمان کے پاس واپسی

پادری گریگور جسے عثمان ترگت الپ کے بدلے روگاتوس کے حوالے کردیتا ہے لیکن وہ پھر عثمان کے پاس واپس اجاتا ہے اور وجہ بنتی ہے عثمان کے ہاتھ وہ مقدس امانت لگ جاتی ہے جس کی حفاظت کے پیش نظر پادری گریگور عثمان کے پاس اس مقدس امانت کی وجہ سے واپس آجاتا ہے جو عثمان کے پاس ہوتی ہے۔ عثمان ایک سازش کے تحت روگاتوس اور پاپا گریگور کو آپس میں لڑوادیتا ہے۔ پادری کو اس کا یقین ہوجاتا ہے کہ عثمان ٹھیک کہہ رہا ہے اس کے پاس ہی اس کی جان محفوظ ہے۔ پادری عثمان سے کہتا وہ اآپ سے شرمندہ ہے۔ اب سے وہ عثمان کے پاس ہی رہے گا۔

عثمان کا معاشی بائیکاٹ

روگاتوس نے تمام عیسائی گورنروں کو اپنے پاس دعوت پر بلایا اور انہیں پاپا گریگور کی وجہ سے عثمان کا معاشی بائیکاٹ کا کہا۔ قالین نہیں خریدے اور کان کنی کرنے والے مزدوروں کو واپس بھجوادیا گیا۔ جس سے عثمان پر معاشی دباؤ بڑھا۔ عثمان نے اس کا پریشر تو لیا لیکن کہا اس صورت حال سے نکل جائیں گے ہم اپنی چال جاری رکھیں گے۔ ہم عیسائی قافلوں کو جو اب تک آزادنہ پھرتے رہے اب ان کو مشکل صورت حال کا سامنا ہوگا۔ ہم انہیں آزادانہ اپنے قبیلوں کے اطراف چلنے نہیں دین گے۔ اب سے امن معاہدہ ختم بس ان کی جان لیں گے۔

ترگت الپ کی خوشی

جب عثمان نے ترگت الپ کو قبیلے میں بلا کر یہ کہا کہ وہ اب سے عیسائی قافلوں پر حملہ کرنے میں آزاد ہے تو وہ بہت خوش ہوا۔ اس نے کہا ہمارا سارا قبیلہ عیسائیوں پر حملے کے لیے تیار ہے۔ اس نے عثمان کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے ان کے زخموں پر مرہم رکھا۔ عثمان نے کہا میرے شیر تم سے قیمتی کوئی نہں ہے۔ ترگت الپ نے سب سے پہلے بالا خاتون کے قافلے پر حملہ کرنے والے کرائے کے ڈاکو پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی اسے اس کے انجام تک پہنچانے ہی لگتا ہے کہ وہ بھاگ نکلتا ہے۔

غدار بہادر

غدار بہادر جوکہ کوسیس کے لیے کام کرتا تھا اس کو پاپا گریگور کو مارنے کا کام ملتا ہے وہ پاپا گریگور کا پیچھا کرتا ہے عین وقت پر جب وہ اس کا خاتمہ کرنے لگتا تو عثمان آجاتا جو اس کا پیچھا کرتا ہوا یہاں تک پہنچا۔ لیکن وہ اسے قتل کرنے سے قاصر رہتا۔ البتہ وہ سوت میں گھات لگانے میں کامیاب ہوجاتا اور اونچائی سے پاپا گریگور پر چپکے سے تیر پھینک دیتا ہے جس سے پاپا گریگور زخمی ہوجاتے ہیں۔ اور بہادر بھاگ نکلتا ہے۔

عثمان نے روگاتوس کے سپہ سالار کو قتل کردیا

عثمان کو خبر ملتی ہے کہ روگاتوس کا تجارتی قافلہ گزرررہا ہے جس کی قیادت اس کا گورنر کررہا ہے۔ عثمان اس پر گات لگاکر حملہ کرتا ہے اور سب لوٹ لیتا ہے تمام سپاہیوں کو قتل کردیتا ہے۔ اس کے سپہ سالار کو پکر لیتا ہے اسے کہتا ہے معلومات دو گے تو زندہ رہو گے وہ انکار کردیتا ہے تو عثمان اس کو قتل کردیتا۔

اردو سب ٹائٹل کے لنک ملاحظہ فرمائیں

https://www.facebook.com/Historyplay1/videos/441916023986613/

Leave a Comment

x