رابعہ انعم نے بھارتیوں کے زخموں پر لگایا کرارا نمک

رابعہ انعم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں دھلائی پر اسے آڑھے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اینکر پرسن ، سیلون اونر رابعہ انعم نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں بھارت کو ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معروف فلمی ویب سائٹ نیٹ فلکس پر ایک پرائم فلم کی منتظر ہیں جس میں بھارت ٹی20 ورلڈکپ کا چیمپئن بنتا دکھایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کیونکہ اب پاکستان اور انگلینڈ کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے سے بھارت کے خواب تو چکنا چور ہوچکے ہیں۔ لیکن وہ اپنا ورلڈکپ جیتنے کا خواب اب بھی پورا کرسکتا ہے اور وہ فلمی انداز میں ہی اب ممکن ہے۔ کیونکہ بھارت کو فلم بنانے میں خاصی مہارت حاصل ہے اس لیے دیکھیے اب بھارت رابعہ انعم کے اس خیال کو کب عملی جامہ پہناتاہے ۔


رابعہ انعم کے اس ٹویٹ پر جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ نے بڑا فن کیا ہے وہیں پر بھارت میں اس ٹویٹ کو لے کر ایک طرح کی صفِ ماتم بچھ چکی ہے۔ بھارتی شائقین اس ٹویٹ کو اپنے زخموں پر نمک پاشی کی صورت لے رہے ہیں۔ اس پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔

Leave a Comment

x