اداکارہ صبا قمر کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

صبا قمر نے اس خیبر کی تصدیق سوشل میڈیا پر کردی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کے بھائی انتقال کرگئے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے بھائی کے انتقال کی افسوسناک خبر مداحوں کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی جس میں انہوں نے ’انا اللہ وانا الیہ راجعون‘ اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ لفظ مُنا لکھا۔

صبا قمر کی قریبی دوست مشل چیمہ نے بھی اس کبر کی تصدیق کی ہے، انہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔

مشل چیمہ نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے کہا اللہ اسکے درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ صبا قمر کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

Leave a Comment

x