اداکارہ سجل علی کے ڈراموں سےمتعلق جانیے

پاکستان کی ایک خوبرو اور صف اول کی اداکارہ سجل علی ہیں۔ سجل علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2011 میں کیا تھا۔ سجل علی کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید نے انہیں سب سے پہلے شوبز میں اعتماد دیاوہ ہمیشہ ان کی شکرگزار رہیں گی۔

سجل علی کے معروف ڈرامے جن میں وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ان میں الف ، یہ دل میرا ، نورالعین ، یقین کا سفر اور خدا دیکھ رہا ہےشامل ہیں۔آئیے سجل علی کے کامیاب ڈرامہ سیریل پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل الف

الف ڈرامہ سیریل پاکستان کے بہترین سیریل میں شمار ہوتا ہے یہ ڈرامہ جیو ٹی وی آن ائیر ہوا تھا۔اس ڈرامہ میں سجل علی نے مومنہ کا کردار اداکیا تھا۔ اس ڈرامے کو سال کے بہترین دیکھے جانے والے ڈرامے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد کے ناول سے لی گئی ہے جس میں ایک اداکارہ کو سوسائٹی میں کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے یہ اس پر مبنی ایک سیریل ہے۔اس ڈرامے کے ہدایتکار شاہنواز اور ثنا ہمایوں ہیں۔

یہ دل میرا

یہ ڈرامہ سیریل ہم ٹی وی پر آن ایئر ہوئی تھی۔ یہ پاکستانی رومانوی ڈرامہ اکتوبر 2019 میں آن ایئر ہوا تھا۔،مومنہ درید نے اس ٖڈرامے کو پروڈیوس کیا تھا۔اس ڈرامے میں کرزی کردار سجل علی نے بطور نوالعین اور احمد رضا نے امان اللہ کا کردار نبھایا تھا۔اس ڈرامے کے بعد یہ دونوں ایک طویل عرصہ تک آف سکرین چلے گئے اور انہوں نے شادی کرلی۔ پرستاروں نے ان کو بہت زیادہ پسند کیا وہ جاننا چاہتے تھے کہ ڈرامائی کردار کے بعد ان کی حقیقی زندگی میں کس قدر رومانس ہے۔

نورالعین

اے آر وائے کی ڈرامہ سیریل نورالعین میں بھی سجل علی نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے۔سجل علی نے عمران عباس کے ساتھ اس ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کیا۔سجل علی کے ٹاپ ۵ ڈراموں میں اس ڈرامے کو سب سے زیادہ ٹرینڈنگ میں رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔یہ ڈرامہ سیریل ایک لو اسٹوری پر مبنی ہے اس میں کہانی ایک امیر لڑکے اور اور ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ انہیں اپنے پیار کو پانے میں کن مشکلات کا سامنا پیش آتا ہے وہ اس ڈرامہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈرامہ سیریل یقین کا سفر

ہم ٹی وی کا یہ ڈرامہ سیریل 2017 کا بہترین ڈرامہ سیریل رہا ہے ۔اس ڈرامہ کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں جنہوں نے ایم ڈی پروڈکشن کے تحت اسے پروڈیوس کیا۔اس ڈرامے کی کل 29 اقساط تھیں۔اس ڈرامے میں سجل اور احد رضا پہلی دفعہ اکٹھے نمودار ہوئے۔سجل علی اور احد رضامیر کی کی کمال اداکاری اور بہترین کیمسٹری نے بہت ہی کم عرصے میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی۔اس ڈرامے میں پولیٹیکل ، نا انصافی ، سیاست کے انداز، اسٹیبلیشمنٹ پر اعتماد اور ناانصافی کے معاشرے پر اثرات کو نمایاں کیا گیا ہے

خدا دیکھ رہا ہے

اے پلس کے اس ڈرامے میں سجل علی نے آغا علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا،۔ اس ڈرامے میں اس ڈرامہ کی ہدایتکار صبیحہ ثمر ہیں ۔ اس ڈرامے کی 20 اقساط ہیں ۔اس ڈرامے کی سٹوری ایک کٹر مذہبی گھرانے پر مبنی ہے جس میں خواتین کو مذہبی روایات کا پابند بنایا جاتا ہے۔سجل علی نے اس ڈرامے میں بہترین کردار پر بیسٹ اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

Leave a Comment

x