شاہد آفرید ی بابراعظم کے دفاع میں آگئے سب کو کھری کھری سنادیں

شاہد آفریدی کا بابراعظم سے متعلق دبنگ بیان سامنے آگیا

شاہد آفریدی نے ایک نجی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر پاکستا ن کی بیک بون ہے اور میں جب یہ دیکھتا اور سنتا ہوں کہ وہ بلے باز جو پاکستان کے لیے ہمیشہ ہی اسکور کرتا آیا ہے اور بہت زیادہ اسکورز کیے ہیں لیکن کسی ایک سیریز یا ٹورنامنٹ میں بدقسمتی سے وہ رنز نہیں کرسکا تو سب پر تنقید کررہے ہیں۔ یہ سراسر زیادتی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ میں اسے نہ صرف ڈیفینڈ کروں گا بلکہ میں بابراعظم کو سپورٹ بھی کروں گا کہ وہ آخر کو ہمارا لیڈر ہے۔ بڑے عرصے بعد پاکستان کو بابر اعظم کی صورت ایک اچھا اور قابل اعتماد بلے باز میسر آیا ہے۔ اس کی پرفارمنس نہ ہونے کی وجہ بھی یہ ہے کہ ہم اسے بہت زیادہ ڈسکس کرتے ہیں اور میڈیا پر اس کامذاق اڑایا جاتا اس سے متعلق سوالات اٹھائے جاتے ہیں ۔

شاہد آفریدی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابر کی پرفارمنس اگر نہیں ہورہی تو اس میں مینیجمنٹ کو اپنا رول پلے کرنا چاہیے اس سے گپ شپ کرنی چاہیے۔ اس پر موجود پریشر کو ریلیز کرنا چاہیے ۔ کیونکہ وہ شاید یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ تنہائی کا شکار ہوچکا ہے اور یہ جنگ اسے اکیلے ہی جیتنی ہے۔ ایسا نہیں ہے کوئی بھی کھلاڑی ایسی صورت میں اکیلے نہیں نکل سکتا بلکہ اسے سہارے اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے۔

البتہ شاہد آفریدی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ بابر اعظم پر کپتانی کا بھی پریشر ہے تو کیا یہ مناسب نہیں کہ وہ کپتانی چھوڑ کر بطور بلے باز کھیلے یہ اس کے لیے اور ٹیم کے لیے زیادہ اچھا نہیں ہوگا؟

اس پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں بابرکو سپورٹ کروں گا کہ وہ میرا لیڈر ہے اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل میں نے رضوان کو سپورٹ کیا وہ الحمدللہ واپس آیا اور بڑے اسکور کررہا ہے۔
فخرالزمان کو بھی ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے وہ بھی بہترین بلے باز ہے۔اس کو بھی سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ بابر اعظم کو وکٹ پر اپنے اوپر پریشر شو نہیں کرنا چاہیے۔ اسے چاہیے نارمل رہے کیونکہ وہ اپنے اوپر بہت زیادہ پریشر لے لیا ہے جس کی وجہ سے دیگر کھلاڑیوں پر بھی پریشر بڑھ رہا ہے۔

ورلڈکپ سے متلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی بھی دوڑ میں شامل ہے اور میں پرامید ہوں کہ پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ میں اچھا اختتام ہوگا،۔

Leave a Comment

x