ڈاکٹرنعمان نیازکوشعیب اخترسے بدتمیزی کرنا مہنگاپڑگیا،میزبانی سے فارغ

نعمان نے براہ راست پروگرام میں شعیب اختر کو جانے کا کہہ دیا

گذشتہ دنوں ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے پاکستان کے قومی چینل پی ٹی وی اسپورٹس پر لائیو پروگرام میں بدتمیزی کی انہیں کسی بات پر براہ راست بول دیا کہ آپ شو چھوڑ کرچلے جائیں۔ جب کہ شو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جارہا تھا۔ شعیب اختر نے اسے اپنی بے عزتی تصور کیا اور انہوں نے بھی بریک کے بعد کہہ دیا کہ وہ ابھی سے پی ٹی وی اسپورٹس سے استعفا دیتے ہیں اور پروگرام سے چلے جاتے ہیں۔ اور پھر وہ شو سے اٹھے اور چلے گئے۔

Image

یہ سب اس وقت ہوا جب دو مایہ ناز کرکٹر سر ویوو رچرڈ ،ڈیوڈ گوور کی موجودگی میں پاکستان کے سابق کرکٹر، راشدلطیف ، اظہر محمود، عمر گل ، عاقب جاوید،ثنا میر اس موقع پر موجود تھے۔ ان کے سامنے ڈاکٹر نعمان نیاز نے نہ صرف ایک بار کہا کہ شعیب تم یہاں سے چلے جاؤ بلکہ فرعونیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے الفاظ کو دہراتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں آن ائیر یہ کہہ رہا ہوں کہ تم یہاں سے چلے جاؤ

جب یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پاکستان میں شعیب اختر کے لاکھوں چاہنے والوں نے اس کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ شروع کردیا اور نعمان نیاز کو برا بھلا کہنے لگے۔ جس پر دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جو کہ تاحال جاری و ساری ہے۔ اس میں لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

شعیب اختر نے بھی ایک شارٹ ویڈیو کلپ میں عوام کے سامنے اپنا مدعا رکھ دیا اور کہا کہ میری ذات کو بحیثیت نیشنل سٹار نقصان پہنچایا گیا ہے میں بڑے نام کے سامنے ایسے برتاؤ پر بہت شرمندہ ہوا اسی لیے پروگرام چھوڑ کر آگیا۔ میرا خیال تھا کہ نعمان جسے احساس ہوچکا تھا کہ اس سے غلطی ہوئی ہے وہ براہ راست معذرت کرلے گا اور میں اسے قبول کرتے ہوئے پروگرام کو جاری رکھوں گا لیکن ایسا نہیں ہوا جس پر مجھے پروگرام چھوڑ کرجانا پڑا۔

میں حیران ہوں شعیب نے نعمان نیاز کو مارا کیوں نہیں ۔ سکندر بخت

from Twitter

سکندربخت کا اس سارے معاملے میں کہنا تھا کہ شعیب اختر اس کا منہ توڑ دیتے۔ لوگ ہمیں شکایتیں کرتے رہتے ہیں کہ نعمان نیاز بڑے کرخت مزاج کے بندے ہیں وہ ہرایک کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے ہیں ۔ نعمان نیاز سوائے کتابیں پڑھنے کے کچھ نہیں ہیں انہیں پتا نہیں کس بنیاد پر اتنی پوسٹس دی گئی ہیں نہ وہ ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور نہ ہی ان کے کریڈٹ میں کرکٹ کی کچھ الف ب ہے۔ ہم شعیب اختر کو سپورٹ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کی جانے والی بدتمیزی پر احتجاج کرتے ہیں۔ شعیب اختر نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ شعیب اخترکے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔ نعمان کو موقع پر بھی شعیب سے معذرت کرلینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے ڈھٹائی کا مظاہر کیا۔ پاکستان میں محض 300 ٹیسٹ کرکٹر ہیں جبکہ اینکر ہزاروں آتے ہزاروں چلے جاتے

شعیب اختر کو نعمان نیاز کا منہ توڑ دینا چاہیے تھا ۔اداکارہ مشی خان

https://twitter.com/mishilicious/status/1453170997818019847

اداکاری مشی خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شعیب اختر کے تحمل کی داد دیتی ہیں چپ چاپ شو چھوڑ کرچلے گئے میں ہوتی تو نعمان نیاز کے بڑے سے منہ پر مائیک دے مارتی اسے کوئی حق نہیں پہنچتا وہ ایسے مہمان کے ساتھ پیش آئیں ۔ پی ٹی وی کو اس کے لیے ٹریننگ کا اہتمام کرنا چاہیے۔ وہ انتہائی ڈفر انسان ہے جسے کسی کے ساتھ بات تک کرنے کی تمیز نہیں ہے۔ نعمان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی ہوئی۔

نعمان نیاز کو میزبانی سے ہٹادیا گیا۔

جب سوشل میڈیا پر شور اٹھا اور سب نے احتجاج کیا تو پی ٹی وی انتظامیہ کو جاگنا پڑا اور انہوں نے نعمان نیاز کو شو کی میزبانی سے ہٹا دیا اور نوٹیفیکشن جاری کیا کہ جب تک انکوائری رپورٹ نہیں آجاتی نعمان نیاز پروگرام کی میزبانی نہیں کریں گے اور شعیب اختر بھی آف ایئر رہیں گے

شعیب اختر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 22 کروڑ عوام کے سامنے اپنا استعفا براہ راست شو میں پیش کردیا اور پروگرام سے نکل گیا۔ اب پی ٹی وی انتظامیہ کس قدر پاگل پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے آف ایئر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کررہی ہے؟

لیکن لوگوں نے اب سوال پوچھنا شروع کردیا ہے ک

نعمان نیاز کے پاس کونسی گیدڑ سنگھی ہے کہ وہ اتنے عہدوں پر براجمان ہے۔

Image

پی ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور نعمان نیاز پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازم ہیں انہیں استعفا کے لیے لیگل ضابطہ اپنانا چاہیے اس طرح استعفا قبول نہیں۔

مزید کیا ردعمل رہا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر پاکستان قومی اسمبلی قاسم سوری کا شعیب اختر سے اظہار رہمدردی

آپ کیا کہتے ہیں اس صورت حال میں کمنٹ باکس میں اپنے رائے دیں

Leave a Comment

x