20 تشکیلات دوسرا سیزن قسط نمبر

گذشتہ اقساط کا خلاصہ


دوسرے سیزن میں آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ سردار جوکہ دشمنوں کے ہتھے چڑھ جاتا تھا اس کی یاداشت کو ختم کردیا جاتا ہے۔ اسے اس قدر ٹارچر کیا جاتا ہے کہ وہ جسمانی فٹنس سے بھی کسی حد تک محروم ہوجاتا ہے۔مزید یہ کہ اسے پولینڈ میں ایک ٹرین میں بے ہوشی کی حالت میں بٹھادیا جاتا ہے۔ جب اسے ہوش آتی ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ اس کے سامنے بیٹھے افراد کا قتل ہوا ہوتا ہے۔ انہیں خنجر سے قتل کیا گیا ہوتا ہے۔ وہ یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ اسے کس نے قتل کیا ہوگا، جب اس کی اپنے ہاتھ میں موجود خنجر پر نظر پڑتی ہے تو صورت حال کا اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کس طرح پھنسایا گیا ہے۔ سردار ٹرین کے باہر نظر دوڑاتا ہے کہ اسے پتا چلے کہ وہ کہاں ہے لیکن اسے یہ نہیں معلوم ہوپاتا۔ وہ اپنے ہاتھ میں پکڑے خنجر کو سامنے قتل ہوئے ایک فرد کے کوٹ سے فنگر پرنٹس صاف کرتا ہے اور اس کے ہاتھ میں تھمادیتا ہے۔ پھر وہ اپنی حالت کو سنوارتا ہے اور اس کیبن سے باہر نکل آتا ہے۔ ٹرین کے دوسری جانب وہ جب بڑھتا ہے تو اسے پولیس مشکوک نظروں سے دیکھتی ہے جب پولیس والا کیبن سے ہوکر سردار کی طرف پلٹتا ہے تو وہ اسے رکنے کے لیے چلاتا ہے سردار وہاں سے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔ وہ پرہجوم کیبن میں پہنچ جاتا ہے جہاںدیگر پولیس والے اسے گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ ان سے نکل جاتا ہے۔ آخر میں ایک پولیس افسر اس پر پستول تان لیتا ہے اور اسے ہینڈز اپ کرنے کو بولتا ہے سردار قریب تھا کہ اسے اپنے آپ کو حوالے کردے کہ ٹرین ایک تاریک ٹنل میں جاپہنچتی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سردار ٹرین سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجاتاہے


سردار ایک ویرانے میں ہوتا ہے کہ اسے ایک بچہ دکھائی دیتا ہے وہ اس سے پوچھتا ہے کہ یہ کونسی جگہ ہے بچہ اس سے ڈر کر بھاگ جاتا ہے وہ پھر ایک سڑک پر چلتا جارہا ہوتا ہے کہ اسے اپنی جانب دو کار آتی دکھائی دیتی ہیں وہ اس کے سامنے کھڑا ہوکر انہیں رکنے کا اشارہ کرتا ہے دونوں کار اس کے بالکل قریب آکر رکتی ہیں۔ اس میں سے مسلح لوگ نکلتے ہیں اور سردار پر بندوقیں تان لیتے ہیں۔ سردار سمجھ جاتا ہے کہ ایک اور مصیبت نے اسے آلیا ہے۔ اب وہ اس سے نکلنے کی تدبیر سوچ رہا ہوتا ہے کہ وہ قریب آتے جاتے ہیں اچانک ان پر فضا سے فائرنگ ہونے لگتی ہے۔ سردار سہم جاتا ہے وہ مسلح لوگ اسے چھوڑ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

اسی اثناء میں ایک موٹر سائیکل سوار آتا ہے اور سردار کو اپنے ساتھ آنے کو کہتا ہے سردار پہلے اس پر اعتماد نہیں کرتا لیکن پھر اس کے ساتھ سوار ہوجاتا ہے۔ وہ ایک کاٹیج کے سامنے جاکررکتے ہیں تو دونوں ہیلمٹ اتارتے ہیں دوسری لڑکی جیرن ہوتی سردار کی گرل فرینڈ۔ لیکن سردار اس پر بندوق تان لیتا ہے اور اسے پوچھتا ہے کہ تم کون ہو۔ وہ بتاتی ہے مین جیرن ہوں آپ کی جیرن ، جس سے آپ محبت کرتے ہو، سردار تمہیں کیا ہوگیا ہے۔ سردار حیران ہوکر کیا میرا نام سردار ہےَ؟ اور میں آپ کو کیوں نہیں جانتا میں کون ہوں اور میں یہاں کہاں ہوں۔جیرن اسے اس کے ماضی سے متعلق بتاتی ہے اور ساتھ ہی یہ کہتی کہ وہ میرے سوا کسی پر بھی اعتماد نہ کرے۔ سردار اس کی حامی بھرلیتا ہے۔ سردار کے زندہ ہونے اور اس کی تلاش میں فکر مند اس کے دوست ترکی خفیہ کے لوگ بڑے پریشان ہوتے کہ انہیں سردار کی پولینڈ میں ہونے کی اطلاع مل جاتی ہے وہ اسے یہاں سے ریسکیو کرنے کے لیے پہنچتے ہیں لیکن سردار ان پر ہی پستول تال لیتا ہے۔ مجبوراََ زہرہ کو سردار کو زخمی کرنا پڑتا ہے۔ گولی اس کے کندھے پر لگتی ہے۔ جیرن وہاں سے فرار ہوجاتی ہے اور وہ سردار کو لیکر ترکی واپس آجاتے ہیں۔

ان کے دوستوں کو بھی سردار کی یادداشت اور موجودہ صورت حال کا اندازہ ہوچکا ہوتا ہے۔ سردار کو ہسپتال میں علاج کے لیے رکھاجاتا ہے ، وہاں اس کی اسکیننگ کے دوران بہت سی پریشان کن باتوں اور اس پر کیے جانے والے تشدد کا پتا چلتا ہے۔ زید فادی کے انجام کے بعد اس کی جگہ یلدرم لیتا ہے ۔ یلدرم ایک سابقہ ترکی خفیہ کا رکن ہوتا ہے جس کو ترکی خفیہ میں غداری کے سبب گرفتار کرنے کے لیے اس پر گولی چلائی جاتی اس کی بیوی زخمی ہوجاتی یوں وہ انتقام میں ترکی کو سبق سکھانے کے لیے سالوں بعد ترکی واپس آتا ہے ۔ اس سے قبل وہی سردار پر ٹارچر کرتا ہے لیکن وہ سب محو رہتا ہے۔ بہرحال وہ آتے ساتھ ہی ترکی پر ایک کامیاب ضرب لگاتے ہوئے سمندر میں موجود ڈرلنگ جہاز پر حملہ کرواتا ہے اور اسے تباہ کردیتا ہے جس سے تیل سمندر میں بہنے لگتا ہے ۔ سردار ہسپتال سے فرار ہوکر جیرن کو ملنے کی جگہ پر ہنچ جاتا ہے۔ ترکی خفیہ کے لوگ اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس تک پہنچ جاتے ہیں اور جیرن کو گرفتار کرلیتے ہیں

جیرن کو گرفتار کرلیا جاتا ہے لیکن وہ کسی بھی قسم کی معلومات دینے سے انکاری ہوتی ہے وہ کہتی ہے صرف سردار کو ہی بتاؤں گی۔ سردار کو اس کے پاس لایا جاتا ہے تو وہ معلومات دیتی ہے کہ جنوبی قبرص میں بحری جہاز کو تباہ کرنے والے کو ادائیگی کی جائے گی اور وہ ادائیگی اس کے ذریعے سے ہوگی یوں جیرن کو ساتھ لیکر ٹیم قبرص جا پہنچتی ہے جہاں انہیں جہاز تباہ کرنے والے سیمون کا سامنا ہوتا ہے وہ اسے گرفتار کرلیتے ہیں ان کا پیچھا کیا جاتا ہے لیکن وہ ترکی اسے لیکر آجاتے ہیں ۔ وہ اقبال جرم کرلیتا ہے لیکن اسے مارنے کے لیے اس کے اپنے ہی لوگ منصوبے بناتے ہیں۔ یلدرم ایک بار ناکام ہوتا ہے تو دوسری بار وہ ایک کمیشن کے رکن کو بلیک میل کرکے اسے ختم کرنے کو کہتا ہے وہ سیمون کے عین سامنےبیٹھا ہوتا ہے وہ پین کے اندر پستول لگا کر اس پر نشانہ لینے کی تمام تر تیاری کرلیتا ہے کہ خفیہ والوں کی اس کی بھنک لگ جاتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف زہرہ استعفا دے کر اپنی بیٹی کے گھر جا پہنچتی ہے اور اس کا لیپ ٹاپ اون کرکے یہ سب دیکھ رہی ہوتی ہے۔ اب وہ اپنی بیٹی کا سامنا کرتی ہے یا نہیں مزید یہ کہ وہ واپس خفیہ سیل جوائن کرتی ہے یا نہیں یہ سب اس قسط کا حصہ ہے۔


سیمون قتل ہوگیا؟


بحری جہاز کو تباہ کرنے والا سیمون یلدرم کی بلیک میلنگ میں آکر کمیشن ہی کے رکن ڈیوڈ کی چال کی وجہ سے قتل ہوجاتا ہے۔ ڈیوڈ عین اس وقت جب سیمون اعتراف جرم کرنے لگتا ہے اس پر اپنے ہاتھ میں پکڑے پین کی مدد سے اس کو شوٹ کردیتا ہے پین سے باریک سوئی نکلتی ہے جو سیمون کے گردن میں پیوست ہوجاتی ۔ جس کی وجہ سے وہ زہر میں بجھی ہوئی سوئی کی وجہ سے قتل ہوجاتا ہے۔ خالد صاحب کو مانیٹرنگ سیل سے مطلع کیا جاتا ہے لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

ڈیوڈ کو گرفتار کیا جاتے ہے؟


ڈیوڈ کو موقع پر گرفتار نہیں کیا جاتا بلکہ اسے چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ مکمل ثبوت کاانتظار کیا جائے۔ جب خالد صاحب کے ہاتھ میں ثبوت آتے اور وہ کمیشن کی خاتون سربراہ سے بات کرتے اور سیمون کے قاتل کو پکڑنے کے لیے ٹیم بھیجتے ہیں تو وہ تب تک روم سے فرار ہوچکا ہوتا ہے۔

یلدرم کی بیوی اور بیٹی کو یلدرم کی اصلیت کا پتا چل گیا؟


یلدرم کی بیوی کو یلدرم کی اصلیت کا پتا چلا کہ نہیں یہ آپ اس قسط میں ملاحظہ فرمائیں گے۔ یلدرم کی بیوی کے ہاتھ ایک خاتون کی تصویر لگتی ہے وہ چیختی چلاتی اپنے شوہر سے جھگڑا کرتی ہے کہ روزہ نام کی خاتون تمہاری سابق بیوی یا دوست ہے جس کے نام پر تم نے اپنی بیٹی کا نام روزہ رکھا ہے اور یوں اس کی بیٹی بھی موقع پر آن کر خوب شور مچاتی ۔ یلدرم اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھاتا ہے لیکن مارتا نہیں اس کی بیٹی خود کو کمرےمیں بند کرلیتی


زہرہ کی واپسی اور گرفتاری؟


زہرہ جوکہ اپنی بیٹی کے گھر جاپہنچتی ہے وہ اپنے لیپ ٹاپ کی مدد سے سیمون کا ڈراپ سین دیکھ چکی ہوتی وہ سمجھتی ہے کہ منصوبہ مکمل نہیں ہوا تو مجھے ابھی اپنی بیٹی کے سامنے نہیں جانا چاہیے یوں وہ وہاں سے کھسک لیتی ہے اور بیٹی کا سامنا نہیں کرتی۔ وہ اپنے تئیں معلومات اکٹھی کرکے سیمون کے گھر تک جاپہنچتی اور سیمون کی ساتھی پہنچ جاتی اور وہ اسے پکڑ لیتی۔ یہاں سے زہرہ پر تشدد کی المناک داستان شروع ہوتی جو اس قسط کا حصہ ہے۔


ڈیوڈ کے قتل کامنصوبہ اورخفیہ کی کارروائی


سیمون کے قاتل ڈیوڈ کو خفیہ والے پکڑ لیتے ہیں اس سے قبل اس کے قتل کا منصوبہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ خفیہ کے ہاتھوں آجاتا ہے وہ اسے بڑی مشکل سے ترکی واپس لے کر آتے ہیں لیکن وہ پولیس کی غفلت میں خودکشی کے لیے بلند عمارت سے نیچے کود جاتا ہے۔ وہ زندہ رہتا یا مرجاتا یہ اس قسط میں ملے گا۔

زہرہ کو پھانسی پر لٹکادیا گیا۔


زہرہ کو بہت زیادہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اس کو ایک سرنگ میں پھانسی پرلٹکادیا جاتا ہے اور پیروں تلے برف کے بلاک رکھ دیے جاتے ہیں جو لمحہ با لمحہ پگھلتے جاتے ہیں اب برف پگھل جاتی ہے؟ خفیہ والوں کو زہرہ کی خبر ہوتی؟ اور کیا وہ زندہ بچ پاتی یہ سب اس قسط میں دیکھیے

جیرن کی یلدرم سے ملاقات


جیرن کی زید فادی کی جگہ لینے والے دشمن وطن تنظیم کے کارندے یلدرم سے ملاقات ہوتی ہے۔ یلدرم کو اس پر شک ہوتا کہ نہیں اور کیا جیرن اس کے ساتھ دھوکہ کرتی یا سب کچھ بتا دیتی یہ بھی اس قسط میں دیکھیے

سردار اور ٹیم کی شام میں کامیاب آپریشن

سردار اور اس کی ٹیم شام میں کامیاب آپریشن کرکے لوٹ آتی ہے جہاں وہ اپنے خفیہ اہلکار کو بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں اور جہاز کو تباہ کرنے والے آپریشن کا سرغنہ اپنے انجام کو پہنچتا ہے۔ اس آپریشن میں زہرہ بھی ان کا ساتھ دیتی ہے۔

زہرہ پر ٹارچر کرنے والے کی گرفتاری

زہرہ کو تشدد بنانے والے کو عین وقت پر جب بم لگاکر اڑانے ہی والے ہوتے ہیں کہ اس کی گاڑی میں حاملہ خاتون کی وجہ سے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن سردار اس کے پیچھے رہتا ہے اور کہتا ہے اس کو انجام تک پہنچاکر دم لے گا۔

سردار اور زہرہ میں قربت

سردار اورزہرہ کو اکیلے میں بہت وقت گزارنے کا موقع ملتا جس کی وجہ سے ان میں قربت بڑھتی جاتی ۔ سردار زیادہ قریب ہونے کی کوشش کرتا لیکن زہرہ اسے اگنور کرتی جاتی ہے۔

قسط ملاحظہ فرمائیں

Leave a Comment

x