عمر شریف کوکونسی بیماریاں تھیں ڈاکٹر نے سب بتادیا

اب جبکہ عمر شریف جو دنیا کو ہنسانے میں ایک نام ایک وقار اور عزت کا نام ہوا کرتا تھا وہ سب کو روتا بستا چھوڑ کر اس دنیا سے چل بسے ہیں تو ہر کوئی ان کی موت سے متعلق غمزدہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان سے متعلق بہت سارے خدشات جنم لے رہے ہیں کہ آیا کہ ان کو ایسی کون سی بیماری تھی جس کا علاج نہیں ہو سکا جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ جب سے عمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی سوشل میڈیا پر کہ جس میں وہ بڑی بے بسی کی حالت میں ہسپتال کے بستر پر موجود تھے


تو حکمرانوںکو لوگوں نے متوجہ کیا اور کہا کہ ان کا علاج کیا جانا چاہیے اس کے پریشر پر نہ صرف وفاقی حکومت بلکہ صوبائی حکومت م نے بھی خصوصی اقدامات کیے صوبائی حکومت نے خصوصی طیارہ منگوایا پیسے دیے اور اس کے علاوہ ائیرایمبولنس منگوا کر انہیں امریکا منتقل کیا جانے لگا


امریکہ میں ان کے معالج ڈاکٹر طارق شہاب جو کہ واشنگٹن یونیورسٹی میں امراض قلب کے بہترین ڈاکٹر مانے جاتے ہیں ڈاکٹر طارق شہاب نے گزشتہ دن ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عمر شریف سے متعلق جو بیماریاں تھیں ان سے متعلق ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی امریکہ میں ان کے علاج کے لیے تمام اقدامات مکمل ہوچکے تھے۔ اور ایک پینل ان کا منتظر تھا۔


عمر شریف المناک موت پر دنیا بھر میں لوگ ان کے علاج سے متعلق جاننا چاہتے ہیں کہ آیا کہ وہ کن بیماریوں میں مبتلا تھےڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی عمر شریف کا بائی پاس ہو چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ شوگر کے مرض میں مبتلا تھے طارق شہاب کے کہنے کےمطابق امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں عمر شریف کے لئے اسپیشل اقدامات کیے گئے تھے لیکن عمر شریف جرمنی پہنچ کر انفیکشن ہوگیا انفیکشن ختم ہونے تک سرجری کیلئے دو ہفتے کا انتظار کرنا پڑنا تھا اور میں نے تو اس حد تک تیاری کر لی تھی کہ اگر مجھے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جرمنی جانا پڑے تو میں جاکر جرمنی میں ہی اس کے علاج کے لئے تمام تر انتظامات کرو ںکیونکہ جرمنی اور امریکہ سے فاصلہ کافی زیادہ تھا اور ان کو سفر میں لے جاکر وہاں پر اتنی جلدی ممکن نہ تھی تو اس لیے جرمنی ہی میں ان کے ڈائلسیزہوئے جس میں کافی حد تک بہتری آئی لیکن ان کا قلب کام کرنا چھوڑ گیا۔


میری جرمنی میں موجود ڈاکٹر سے بات بھی ہوئی تو انہوں نے انکی طبیعت سے متعلق مجھے مکمل طور پر آگاہ کیا جرمنی میں ہی ان کو اس کےبعد دل کا دورہ پڑا اور پھر یہ جان لیوا ثابت ہوا

اس سے متعلق ڈاکٹر طارق شہاب اور کیا کہتے ہیں تو آئیے اس ویڈیو کو ملاحظہ فرمائیں

بصد شکریہ جیو نیوز

blob:https://urdu.geo.tv/72063cee-26af-49d3-9a20-6b527d39c5a0

Leave a Comment

x