امریکیوں کی پاکستان آمد کیا افغانستان کے خلاف پاکستان محاذ بنےگا؟

کیا یہ امریکی فوجیوں کے تابوت بھی پاکستان میں لائے گئے ہیں؟

اگر نہیں تو جب یہ ڈائریکٹ امریکہ روانہ ہوسکتے ہیں تو زندہ فوجی کیوں نہیں ڈائریکٹ امریکہ روانہ ہوئے؟ وہ کیوں پاکستان میں ایک ماہ قیام کریں گے؟ یہ پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہے۔ افغانستان جوکہ اقتدار کی منتقلی کے پراسیس سے گزر رہا ہے اس دوران میں کئی نشیب و فراز واقع ہوں گے۔ ایسے میں پڑوس میں بیٹھے ان امریکیوں کی کوئی شرارت پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔


پاکستان جب چاہتا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو تو افغانستان کے حاکم بھی یہی چاہتے ہیں اور وہ اس پر پہلے بھی خبردار کرچکے ہیں۔ اطلاعات تو یہ بھی ہیں کہ افغانستان میں جو آخری دو ڈرون حملے ہوئے ہیں ان کی اڑان پاکستان سے ہوئی ہے۔اور اس پر خود وائس آف امریکہ کی خبر ہے کہ اس ڈرون حملے میں سویلین جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ بات کلیئرلی سمجھ لینی چاہیے کہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے حکمرانوں کی طرح بے غیرت نہیں ہیں کہ وہ ڈرون حملوں میں اپنے معصوم شہریوں کے قتل عام کی اجازت دیں گےاس کاردعمل ضرور آئے گا۔ ٹی ٹی پی سے پہلے ہی بڑی مشکل سے جان چھوٹ رہی ہے تو حکمران ایک بار پھر سے مشرف کی طرح امریکہ کی غلامی میں ملک عزیز کو پرائی جنگ میں جھونکنے جارہے ہیں۔


اس معاملے میں سوائے جماعت اسلامی کے کوئی دوسری بڑی جماعت اس قیام کے خلاف کھل کر نہیں بول رہی کیونکہ سب کے امریکہ سے مفادات وابستہ ہیں۔

ایک طرف نام نہاد پی ڈی ایم کراچی میں کل جسلہ عام کررہی تھی تو کسی کو یہ توفیق تک نہیں ہوئی دو بول امریکہ کے اس قیام کے خلاف بول دے تو دوسری طرف بھونکے وزیر بس اس پی ڈی ایم کے خلاف ہی بیان دیتے رہے کسی درود پاک کے وسیلے والے نے اور کسی اللہ کو جان دینے والے دبنگ کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ امریکہ کے خلاف لب کشائی کرے۔

اور تو اور ایک حالیہ حملہ باجوڑ ایجنسی میں ہوا ہے سرحد پر کھڑے ہمارے دو سپاہی جمال اور ایاز کو افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اور وہ شہید ہوگئے۔ کیا ہم اس پوری فلم کے لیے تیار ہیں جس کا ٹریلر جاری کیا جارہا ہے؟

اگر عام عوام بھی اس پر غم و غصہ کا اظہار نہیں کرے گی تو پھر تیار رہیں اس کا خمیازہ بھگتنے کے لیے۔

Leave a Comment

x