وسیم اکرم نے پی سی بی چیئرمین بننے سے متعلق خاموشی توڑدی

سابق ٹیسٹ کرکٹر، سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ کے لاکھوں پرستاروں کے پسندیدہ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کی افواہوں سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ رمیز راجہ کی بطور پی سی بی چیئرمین نامزدگی سے قبل کبھی بھی اس عہدے کے خواہش مند نہیں رہے۔ انہوں نے کہا وہ عمران خان کے دوست ہیں اور انہیں سپورٹ کرتے ہیں عمران خان بھی ان کی عزت و قدر کرتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ عمران خان سے اپنے لیے پی سی بی کی چیئرمین شپ کی ڈیمانڈ کریں یا کبھی اس خواہش کا اظہار کریں ۔ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور کس پلیٹ فارم پر کہا؟

وسم اکرم نے گزشتہ دن ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی معروف اخبار ٹائمزآف انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارت اور صحافت کے ایک معتبر ادارہ ہیں آپ کو ایسی گھٹیا اور بے بنیاد افواہوںپر مبنی خبر کو پھیلاتے ہوئے خیال کرنا چاہیے کہ یہ آپ کی کریڈیبلٹی کو متاثر کررہی ہے۔اپنے ذرائع کو بہتر کریں۔پی سی چیئرمین کی پوسٹ ایک مخصوص پوسٹ ہے اور وہ کبھی بھی اس کے لیے خواہش مند نہیں رہے ۔ وہ جس حال میں ہیں خدا کا شکر ہے وہ اپنی زندگی بڑے اچھے انداز سے انجوائے کررہے ہیں۔ ٹویٹ کا لنک ملاحظہ فرمائیں۔

اس جگ ہنسائی کے بعد ٹائمزآف انڈیا کو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑی۔ لیکن اس سے متعلق ڈھٹائی یہ دکھائی کہ انہوں نے اپنی اس بے بنیاد خبر کی تردید یا معذرت نہیں کی۔ شائقین کرکٹ نے بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے ٹائمز آف انڈیا کی اس بھونڈی حرکت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بعدازاں وسیم اکرم نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر پی ایم کی طرف سے بی او جی ممبر کے طور پر نامزد ہونے پر مجھے یقین ہے کہ رمیز راجہ پاکستان کرکٹ میں مثبت تبدیلی لائیں گے کیونکہ ان کے پاس اس کو حاصل کرنے کا وژن اور تجربہ ہے۔ پاکستان کرکٹ کو ایک بڑی لفٹ کی ضرورت ہے اور میرا تعاون آپ کے ساتھ ہے۔

Leave a Comment

x