شعیب ملک لائیو پروگرام میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

ورلڈکپ کے دوران شعیب ملک اے سپورٹس کے پروگرام میں شریک تھے

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹرز شعیب ملک ورلڈکپ کے دوران اے سپورٹس اور ٹین سپورٹس کے پروگرام پویلین میں وسیم اکرم، وقار یونس ، مصباح الحق اور میزبان فخر عالم کے ساتھ پروگرام میں شریک تھے کہ 2009 کے ورلڈکپ کا ذکر آیا تو شعیب ملک جذباتی ہوکر پھوٹ بھوٹ کر رونے لگے۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بڑے پریشان تھے کہ پتا نہیں کیا بنے گا ہم کیسے میچ جیتیں گے تو اس پر اس وقت کے کپتان یونس خان نے کہا کہ شعیب تم نے ٹرافی اٹھانی ہے میری بات یاد رکھو۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے بات چیت جاری تھی کہ میزبان فخر عالم نے 2007 اور 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا ذکر چھیڑ دیا۔شعیب ملک 2007 کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان تھے اور پاکستان فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 میں بھی شعیب ملک ٹیم کا حصہ تھے لیکن ٹیم کی قیادت یونس خان کے ہاتھ میں تھی۔

شیعب ملک کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں فتح کا ذکر کرتے ہوئے شعیب ملک نے روتے ہوئے یونس خان کی تعریف کی۔

Leave a Comment

x